باڑمیر/راجستھان: 21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) حسبِ سابق امسال علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر (راجستھان) کے زیر نگرانی چل رہے سبھی اداروں،مدارس ومکاتب(تعلیمی شاخوں)کے مدرّسین نیز جملہ فارغینِ انوارمصطفیٰ کی سالانہ مجلسِ مشاورت آج صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے کے درمیان نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی کی سرپرستی میں انعقادپزیر ہوگی،واضح ہو کہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف اپنے زیر نگرانی علاقۂ تھار میں تقریباً ۸۵ تعلیمی شاخیں چلارہاہے، ان شاخوں کی ہر سال شعبان میں ایک سالانہ میٹنگ منعقد ہوتی ہے جس میں شاخہائے ادارہ کے سبھی مدرسین نیزدارالعلوم کے سبھی ابنائے قدیم وجدید کی شرکت ہوتی ہے،اس مجلس مشاورت میں شاخوں کے مدرسین اور فارغین انوارمصطفیٰ اپنی شکایات وغیرہ اور دارالعلوم وشاخہائے دارالعلوم کی تعمیر وترقی نیز فروغ علم وادب کے حوالے سے کھل کر اپنی باتیں رکھتے ہیں،مدرسین کی جائزاور مناسب شکایتوں کے ازالہ کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے،اور دارالعلوم کی طرف سے ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں-
متعلقہ مضامین
آہ ! خانوادہ لونی کے عظیم فرزند رخصت ہوگئے
آج مورخہ ٧ رمضان ١٤٤٣ھ بمطابق،٩ اپریل ٢٠٢٢ء بوقت سحر شوشل میڈیا کے مختلف معتمد ذرائع ابلاغ سے یہ جان کاہ خبر موصول ہوئی کہ خانوادہ لونی اور جیلانی گلشن کے عظیم فرزند پیکر اخلاص ووفا، مرکز مریداں مجور عقیدمنداں ،ناصر عقیدہ وایقاں، واقف احوال خانداں حضرت علامہ الشاہ صاحبزادہ پیر سیداحمد شاہ جیلانی اکبری […]
ایم ایس آئی انٹر کالج میں سالانہ چار روزہ سیرت النبی جلسہ 28/ نومبر سے
ریاست بھر کے طلبہ کے درمیان قرأت، تقریر، نعت، اسلامی کوئز، مباحثہ، پینٹنگ، سائنس کوئز کا ہوگا مقابلہ دینی تعلیمی نمائش کا افتتاح کریں گے نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی گورکھپور: ایم ایس آئی انٹر کالج بخشی پور میں 28، 29، 30 نومبر اور 1/ دسمبر کو سالانہ سیرت النبی کا جلسہ منعقد کیا […]
یوپی مدرسہ بورڈ 2023 کے امتحانات میں جامعہ رضویہ اہل سنت گولا بازار کے سبھی طلبہ اعلیٰ نمبروں سے کامیاب
یوپی مدرسہ بورڈ 2023 امتحانات میں جامعہ رضویہ اہل سنت گولا بازار کے سبھی طلبہ اعلیٰ نمبروں سے کامیاب