آتشزدگی کی وجہ سے والد سمیت چار بچوں کی موت
کشن گنجبہار: 16 مارچ ہماری آواز (عاقب چشتی)
ریاست بہار کے سپول میں گزشتہ ہفتہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد خود کشی کرلی تھی اس سانحہ کو سیمانچل کے لوگ ابھی بھلا نہیں پائے تھے کہ پھر سے کشن گنج میں اس طرح کا دلدوز واقعہ پیش آیا اور ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہوگئی ریاست بہار کے کشن گنج شہر کے سلام کالونی میں پیر کے روز علی الصباح اچانک آگ لگ گئی اور پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی اور کافی زوردار دھماکہ ہوا جس سے لوگوں کے حواس باختہ ہوگئے اور دل دہل گئے
علی الصباح آتشزدگی کی خبر سنتے ہی پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی اور کئی رسوئی گیس سلینڈر بھی اس کی لپٹ میں آگئے جن کے بلاسٹ کی وجہ سے حالات اور نازک ہوگئے اس آتشزدگی میں مرنے والوں کی شناخت بڑی مشکل سے ہوئی آتشزدگی میں والد 44 سالہ نور عالم 8 سالہ بیٹی تحفہ 6 سالہ بیٹی ببلی 4 سالہ بیٹا رحمت اور 2 سالہ بیٹا شاہد کی موت ہوگئی
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی اور افسران و پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچے اور مقامی باشندگان کی مدد سے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا جبکہ دوسرے کمروں سے کرایہ داروں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا جبکہ لاکھوں کی املاک کے خاکستر ہونے کا امکان ہے اور اب تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے اس تعلق سے ایس ڈی او شاہنواز احمد نیازی نے بتایا کہ آتشزدگی کے وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے اور ایک زخمی خاتون کا علاج اسپتال میں ہورہا ہے