مبارک پور: 14 مارچ، ہماری آواز(علم الہدی رضوی)
ہزاروں سال سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے… بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدور پیدا…….
داعئ کبیر جامع معقول و منقول داعئ اسلام عالمی مبلغ خطیب ایشیاء و یورب عمدۃ الخطباء فضیلۃ الشیخ استاذ الاساتذہ حضرت علامہ الحاج الشاہ محمد مسعود احمد برکاتی مصباحی صاحب مدظلہ العالی استاذ الحدیث الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ یوپی انڈیا کے دو عظیم صاحب زادے عزیزم حضرت مولانا سلمان احمد مصباحی صاحب اور عزیزم حضرت مولانا بلال احمد مصباحی صاحب کو بتاریخ 6 مارچ 2021 بروز اتوار کو ختم بخاری کے موقع پر جامعہ اشرفیہ کے مقتدر علماء کرام کے ہاتھوں سے سے دستار فضیلت سے نوازا گیا ہے یہ گھڑی علامہ مسعود احمد برکاتی صاحب اور انکے اہل خانہ عزیز و اقارب اور ہم سب کے لئے بہت ہی خوشی اور مسرت کی گھڑی تھی جب ان کے سروں پر خدمت خلق اور پابند شرح اور شریعت و طریقت پر عمل کرنے اور علم دین کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے یہ تاج ان کے سروں پر رکھا گیا یہ کامیابی بڑی مشکلوں کے بعد حاصل ہوتی ہے..!…!.. تقریبا نو سال سے لگاتار اس عظیم دینی درسگاہ الجامعتہ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ کے مقتدر علمائے کرام کی محنتوں کا ثمرہ ہے جو آج ان کے سروں پر سجایا گیا ہے بہت بہت مبارکباد کے لائق ہیں داعئ کبیر عالم با عمل عکس حضور حافظ ملت قائد ملت حضرت علامہ الحاج الشاہ محمد مسعود احمد برکاتی مصباحی صاحب مدظلہ العالی والنوارنی کے دونوں صاحبزادگان کو دستار فضیلت عزت سے نوازا گیا ہے یہ بہت بڑی خوشی اور کامیابی کی بات ہے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ان دونوں مصباحی برادران جملہ تمام مصباحی برادران کو خوب خدمت دین کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے علم میں خوب بلندی عطا فرمائے حضرت علامہ مسعود احمد برکاتی صاحب کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہیں اس بنا پر کی آج میرے گھر میں میرے آنگن میں دو ایسے پھول رونماء ہوئے ہیں جو دنیا بھر کے اندر تبلیغ دین کا کام انجام دیں گے آج ان کے سروں پر دستارے فضیلت کا تاج رکھا گیا ہے شریعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثوں کو یہ دنیا بھر کے سامنے پیش کریں گے یہ سب سے اچھی نوکری ہے جو حضور قبلہ علامہ مسعود احمد برکاتی صاحب نے اپنے صاحبزادوں کو دلوائی ہے اس سے اچھی اور کوئی نوکری نہیں ہو سکتی کہ زبان اگر کھلے تو مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں کھلے ہمارے قدم اگر اٹھیں تو تبلیغ دین کے لئے اٹھیں ہم اگر درسگاہوں میں بیٹھے تو شریعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو کو اپنے شاگردوں کو بتانے کے لئے بیٹھیں یہ ساری چیزیں آپ نے جامعہ اشرفیہ کے موقر علماء کرام سے دلوائی ہے آج آپ بھی خوش ہیں ان تاروں کو دیکھ کر جو آج اپنے سروں پر بہت ساری ذمہ داریوں کو لے کر کے نکلیں گے اور لوگوں کو شریعت مصطفی صلی تعالیٰ علیہ وسلم کی حدیثیں بتائیں گے…!… حرام اور حلال کی تمیز لوگوں کے درمیان تک پہنچائیں گے یہ ساری چیزیں ابوالفیض حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ کے فیوض برکات سے حاصل ہے…. اللہ رب العزت کی بارگاہِ میں دعا کہ اے مولی حضرت مولانا سلمان احمد صاحب برکاتی و حضرت مولانا بلال احمد صاحبان کو خوب خوب خدمت دین کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان حضرات کو مصیبتوں سے محفوظ فرمائے دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائے اور اپنے والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے…!… جس نے پیدا کیے کتنے لعل و گوہر حافظ حافظ دین و ملت پہ لاکھوں…..الجامعتہ الاشرفیہ زندہ باد..!.. اساتذۂ اشرفیہ زندہ باد…فیضانِ حافظ ملت جاری رہے…!..