7- مارچ مطابق ۲۲؍ رجب المرجب بروز اتوار رات گیارہ بجے نیاز امیر معاویہ و امام جعفر صادق رضی اللہ عنہما کے بعد شہر مالیگاؤں کے عظیم روحانی بزرگ حضرت مولانا محمد اسحاق مقصدؔ نقشبندی علیہ الرحمۃ کے عرس کے موقع پر تحریک فروغ اسلام شاخ مالیگاؤں کا ایک قافلہ مولانا نورالحسن مصباحی رضوی نقشبندی صاحب کی قیادت میں بڑا قبرستان حاضر ہوا۔ سب سے پہلے حضرت غلام نبی بابا مجذوب کے مزار پر حاضری دی گئی۔ وہاں نعت و مناقب کی محفل ہوئی۔ پھر اس کے بعد صاحب عرس مولانا اسحاق نقشبندی کے آستانے پر بھی محفل ہوئی۔ نیز صاحب عرس کے فرزند اصغر مولانا محمد نقشبندی مصباحی کے مزار پر بھی حاضری دی گئی۔ ہر سہ مقام پر مولانا نورالحسن مصباحی رضوی نقشبندی نے عالم اسلام اور بالخصوص ہندستان اور شہر کے اہلِ ایمان کے لیے رقت آمیز دعا کی۔ہر جگہ مصباحی صاحب کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام اہل سنت شریک رہے۔محفل اور دعا کے بعد مزار کا احاطہ لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرہ سے گونج رہا تھا۔ واضح رہے کہ عرس کی تقریب کے سلسلہ علامہ احمد رضا ازہری اور مفتی نعیم رضا مصباحی نے غسل دیا۔ ایسی اطلاع محمد سعید رضا نے ارسال کی۔
متعلقہ مضامین
محفل تکمیل درس قرآن و عظمت قرآن کانفرنس 1 ستمبر کو
جالنہ: محفل تکمیل درس قرآن وعظمت قرآن کانفرنس 1 ستمبر کو
محبت اور اطاعت لازم و ملزوم ہیں: مولانا مدثر ازہری
مالیگاؤں: 2 اکتوبرعشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے دعوے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے کردار و عمل سے بھی عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ظاہر کرنا چاہیے. کیوں کہ محبت اور اطاعت لازم و ملزوم ہیں. محبت کے اظھار کا بہترین ذریعہ طاعت و اتباع رسول ﷺ ہے۔ اگر آپ کسی […]
حضرت سید معین میاں کی خدمت میں مطبوعاتِ نوری مشن پیش کی گئیں
۲۷؍فروری بروز سنیچر سہ پہر ممبئی کی سر زمین پر جانشین شہید راہِ مدینہ حضرت مولانا سید معین میاں اشرفی الجیلانی کچھوچھوی صاحب کی خدمت میں نوری مشن مالیگاؤں کی مطبوعات پیش کی گئیں۔ حضور معین میاں نے اشاعتی کاوش پر اظہارِ مسرت و طمانیت فرمایا۔ قلمی کاموں میں برکت کی دُعا کی۔ اِس موقع […]