ممبئی: ۴؍مارچ/ بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی محمد منظور ضیائی نے احمد آباد کی لڑکی عائشہ کی خودکشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ خودکشی اسلام میں حرام ہے اور اس کی کسی بھی حالت میں گنجائش نہیں لیکن عائشہ عارف خان یا وہ تمام لڑکیاں جن کو جہیز کےلیے طرح طرح سےستایا جاتا ہے ان کی تکلیف کا بھی معاشرہ کو احساس کرنا ہوگا۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ جہیز کی وجہ سے لاکھوں شادی شدہ مسلم بچیاں ناقابل برداشت اذیتوں سے گزر رہی ہیں، کبھی کبھی ان بچیوں کو زندہ جلادینے یا کسی او طریقے سے ماردینے یا خودکشی جیسے کسی انتہائی اقدام کی خبر پورےمعاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں جیسا کہ عائشہ کے معاملہ میں پورا مسلم معاشرہ سکتہ میں آگیا ہے۔ مفتی ضیائی نے ملک بھر کے تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ میں جہیز کی لعنت کو اپنا موضوع بنائیں، لوگوں میں اس کے خلاف بیداری پیدا کریں اور ا ن تمام بچیوں کےلیے جنہیں جہیز کےلیے پریشان کیا جارہا ہے ان کی کونسلنگ کریں اس میں مذہبی رہنما نہایت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی کی ایسی تقریبات میں شرکت نہ کریں جہاں جہیز کا لین دین ہورہا ہو۔
متعلقہ مضامین
میراروڈ میں بلڈ گروپ جانچ کیمپ کا انعقاد
میراروڈ: 8 فروری/ ہماری آواز(ساجد محمود شیخ)جماعتِ اسلامی میراروڈ نے یوتھ ونگ میراروڈ کے اشتراک سے بلڈ گروپ جانچ کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی میراروڈ کے امیر عطاء الحق نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اپنا بلڈ گروپ معلوم نہیں ہوتا ہے اور […]
شمس الرحمن فاروقی کا انتقال،اردو زبان و ادب کا بڑا نقصان: ممبئی کے ادبی حلقوں میں گہرے رنج وغم کا اظہار
ممبئی: ہماری آواز، 25 دسمبر// مشہور ومعروف اردوشاعر،نقاد اور مصنف اور محمد حسین آزاد کی مشہور زمانہ کتاب آب حیات کے انگریزی مترجم ڈاکٹر شمس الرحمن فاروقی کے آج الہ آباد میں انتقال کی خبر کے بعد ممبئی کے اردو ادبی حلقوں میں گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ برصغیر ہندوپاک […]
پندرہ سو سالہ جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺ سے منسوب "لنگرِ رسول”ﷺ کی تقسیم کا ساتواں ہفتہ
مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے اراکین و انتظامیہ نے بارگاہِ رسولﷺ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مالیگاؤں: (راست) مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے زیر اہتمام، رضا اکیڈمی مالیگاؤں کی سرپرستی میں پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت رسول 2025ء سے منسوب "لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم” کی […]