سدھارتھ نگر

براؤں شریف: عرس مظہر شعیب الاولیاء کا آنکھوں دیکھا حال

براؤں شریف/سدھارتھ نگر
تقاریب عرس کی ابتداء 18/ رجب المرجب سن 1442ھ مطابق 03/ مارچ 2021ع بروز بدھ بعد نمازفجر قرآن خوانی سے شروع ہوئی اور آ نے والی شب میں محفل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پہ اس کا اختتام ہوا۔
خانقاہی روایات کے مطابق صاحب سجادہ نبیرۂ مظہر شعیب الاولیاء شہزادہ مختارالاولیإ پیر طریقت ۔مسعودملت ۔وارث امانت شعیب الاولیا ۔عطاٸے فیضان سرکا ر ستھن حضرت بابو محمد مسعود احمد رضا علوی قادری
چشتی مدظلہ النور انی کی سرپرستی میں شہزادہ مظہر شعیب الاولیاء حضرت بابوجمال احمد رضا علوی مہتمم جامعہ فاطمتہ الزہرا کی حمایت وقار خانقاہ یارعلویہ حضرت سید آ فاق حسین کی قیادت اور خانوادہ کے دیگر اہم حضرات بالخصوص استاذ العلما حضرت علامہ الحاج غلام غوث صاحب قبلہ علوی وشہزادہ گرامی حضرت مولانا حافظ قاری محمد افسر علوی چشتی علیمی وغیرہم کے ساتھ عقیدتوں کی چادر بڑے بڑے تھال میں گلاب کے پھول اورتبرک کے شیرینی سینکڑوں عقیدتمند ان مظہر شعیب الاولیا ۔ آقاٸے نعمت دریا ٸے رحمت۔ گل چمنستان یارعلویت شیخ طریقت حضرت علامہ الحاج الشاہ محمد صدیق احمد المعروف حضور خلیفہ صاحب قبلہ علوی قادری چشتی یارعلوی علیہ الرحمة سابق سجادہ نشین خانقاہ یارعلویہ وناظم اعلی دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براوں شریف کے مزار مبارک پہ حاضر ہوئے نعت ومنقبت کا دور چلتا رہا اور متعدد شعراے کرام اپنے عظیم محسن کی بارگاہ میں خراج عقیدت نذرانہ محبت پیش کرتے رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزار حضور شعیب الاولیاء ومظہر شعیب الاولیاء نیز جلسہ گاہ وخانقاہ یارعلویہ کو برقی قمقموں سے بقعہ نور بنادیا گیا تھا ۔علماء وشعرا ء اور معتقدین کا مجمع قابل دید تھا
بعد نماز عشاء جلسہ کا آغاز حضرت حافظ قاری افتخار احمد فیضی کی دلکش تلاوت سے ہوا جس میں ملک و ملت کے مایہ ناز علماء کرام وشعراے عظام نے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔رات ڈھا ٸی بجے تک نعت وتقریر
ومنقبت کادوربحسن وخوبی کامیابی کے ساتھ رواں دواں رہا علماء وشعرا ء کی تعداد بہت زیادہ تھی وقت کالحاظ رکھتے ہوئے تقریباً اکثر حضرات نے نعت ومنقبت اور خطابت کے گلہائے عقیدت پیش کئے نظامت کے فرائض ماہر نقابت شاعراسلام حضرت مولانا غلام غوث ساقی تنویری اور نقیب اہلسنّت حضرت مولانا رفیق صاحب فیضی اورحضرت محبوب صاحب نظامی نے اپنے اپنے منفرد انداز میں انجام دئے
خطیب خانقاہ فیض الرسول ۔نبیرہ راحت الا ولیإ حضرت علامہ جہانگیر القادری ضیاٸی مبٸی نےاپنے مخصوص لب ولہجہ میں حضور مظہرِ شعیب الاولیاء کے حیات مبارکہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور آ پ کے کردار و خصائل کے اپنانے پرزور دیا
آ پ کے علاؤہ حضرت علامہ وسیم احمد نظامی ثانی سبحانی ۔اور فاضل بغداد حضرت علامہ مختار الحسن صاحب قبلہ چرہ محمد پور خطیب اہلسنت حضرت علام الحاج عبد اللہ عارف صدیقی شہرت گڈھ و دیگر مقررین حضرات کے خطابات ہوئے ۔۔۔۔۔
مقتدر علماء کرام وشعراے عظام میں ۔حضرت علامہ مفتی غلام معین الدین صاحب چشتی ممبٸی ۔ شہزادہ حضور حجة العلم حضرت علامہ حافظ وقاری فضل حق صاحب پرسیا حضرت علامہ صاحب علی چترویدی بندیشر پورعلامہ مفتی مسیح الدین صاحب گوراچوکی۔علامہ شمش اللقاء صاحب ممبٸی علامہ زین العابدین صاحب گونڈہ علامہ قاری افروز صاحب پیکورہ علامہ مفتی شعیب رضا صاحب بندیشر پور ۔علامہ حبیب الرحمن صاحب پچپڑوا علامہ علی حسین صاحب مسنا کروندا مولانا ذاکر حسین صاحب دھنورہ مستحکم۔ مولانا گل حسن صاحب مہراج گنج حضرت علامہ انصارالحق شبنم بستوی سکندر پورری وغیرہم رونق اسٹیج رہے ۔۔ شعرا حضرات میں شاعراہلسنت حضرت ذاکر اسماعیلی بہراٸچ شریف حضرت قسمت صاحب تلشی پور حضرت عبدالرحمان جامی۔حضرت افروزنظامی ۔حضرت اظہر اسماعیلی۔ حضرت ترنم گونڈوی وبلبل باغ رسالت حضرت حسنین قادری وغیرہم نے با رگاہ مظہر شعیب الاولیاء میں نعت و منقبت سے خراج عقیدت وگلہاے محبت پیش کیا ۔۔۔۔
اسی حسین وپرکیف نورانی ماحول میں ۔ ماہنامہ فیض الرسول جدید ۔ کارسم اجرا عمل میں آیا ۔جس کے نگران اعلی تاج القلم حضرت علامہ محمد طاہر القادری کلیم فیضی سکندر پوری بستوی ہیں اور چیف ایڈیٹر راقم الحروف اسلام الدین احمد انجم فیضی گوراچوکی اور ناٸب مدیر مولانا رمضان علی فیضی ہیں۔ قاٸد ملت ۔فخر اہلسنت استاذ العلمإ حضرت علامہ الحاج غلام غوث علوی الھاشمی گجرات کے مقدس ہاتھوں سےرسم اجراہوا
سیکڑوں علمإ ومشاٸخ وکثیر مریدین معتقدین نے اس اہم کام کو سراہا دادوتحسین سے نوازا ۔۔۔۔۔
ارباب سیاست وصحافت وکثیر تعداد میں محبین و معتقدین نے شرکت کرکے اپنے محسن کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ 02.بج کر 10 .منٹ پرقل شریف ہوا حضرت علامہ الحاج غلام غوث صاحب قبلہ علوی الہاشمی نے ملک میں امن وامان اور وباٶں سے شفا کے لٸے خصوصی طور پہ دعا فرماٸی۔
بعد ھدیہ درود و سلام خطیب شعلہ بار حضرت علامہ عبداللہ عارف فیضی کی دعا پر عرس کا اختتام ہوا۔

الراقم: اسلام الدین احمد انجم فیضی
چیف ایڈیٹر: ماہنامہ فیض الرسول جدید براٶں شریف سدھارتھ نگر یوپی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے