جلگاؤں: 2 مارچ 2021 آج اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جلگاؤں یونٹ نے حال ہی مہاراشٹر حکومت محکمہ صحت کے ذریعہ لیے گئے امتحان کے ضمن میں ضلع کلیکٹر جلگاؤں کو میمورنڈم دیا ۔ 28 فروری بروز اتوار کو مہاراشٹر محکمہ صحت نے مختلف اسامیوں کے لیے امتحان کا انعقاد کیا ۔ مگر بڑے پیمانے پر یہ بات سامنے آئی کہ امتحان کو غیر منظم طریقے سے لیا گیا ۔ سرکاری امتحان ہونے کے باوجود بھی سینٹر پر سرکاری عملہ موجود نہیں تھا ۔ ناگپور میں جی ایس رائی سونی کالج میں سیل اوپن پیپر آنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ اسی طرح احمد نگر ، اورنگ آباد ، ناسک اور دیگر اضلاع سے بھی مار پیٹ ، ایک بینچ پر دو سے زیادہ طلبہ ، کرونا کو لے کر غیر احتیاطی اقدامات سامنے آئے ہیں ۔ ایس-آئی-او مہاراشٹر نارتھ زون نے مہاراشٹر حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ یہ امتحان غیر منظم طریقہ سے لیا گیا ہے اس لیے دوبارہ امتحان منظم طریقے سے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے لیا جائے ۔ اس موقعہ پر ایس-آئی-او جلگاؤں کے شہری صدر صدام پٹیل، جوائنٹ سیکریٹری شیبان فائز ، فرقان احمد اور نعمان عادل موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
نوری مشن کے چند اہم اعلانات برائے مالیگاؤں
مالیگاؤں: 18جنوری، ہماری آواز(پریس ریلیز)[۱] نوری مشن کے توسط سے مالیگاؤں کی تمام مساجد اہلسنّت کے ائمۂ کرام کی خدمت میں مولانا تطہیر احمد بریلوی کی کتاب ’’امام اور مقتدی‘‘ تحفتاً پیش کی جا رہی ہے؛ اب تک جن ائمۂ کرام نے کتاب حاصل نہیں کی وہ ضرور حاصل فرمائیں۔[۲] دائمی تقویم برائے مالیگاؤں کا […]
رضا اکیڈمی کی اپیل پر ملک بھر میں بابری مسجد کے 29ویں یوم شہادت پر دی گئیں اذانیں
ممبئی۔6دسمبر 2021 کو رضااکیڈمی کی اپیل پر ملک بھر میں بابری مسجد کے یوم شہادت پر آذانیں دی گئیں یہ بھی یاد رہے کہ ممبئی کے شہر و مضافات میں چھ دسمبر کے پیش نظر پولیس نے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا وہیں پر رضااکیڈمی کیساتھ دیگر مسلم تنظیموں کی طرف سے بابری مسجد کی […]
رسول اکرم و حضرت عائشہ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت
ضلع سدھارتھ نگر کے بڑھنی بازار چافہ میں ملعون بلجیت آزاد کے ذریعہ رسول کریمﷺ و امہات المؤمنین کی شان میں گستاخی، مسلمانان ممبئی میں غم وغصہ کی لہر، رضا اکیڈمی نے درج کرائی ایف۔آئی۔آر۔ ممبئی: ہماری آواز/ پریس ریلیز(محمدقمرانجم فیضی) 24جنوری محمد عارف رضوی سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی نے بیان جاری کرکے بتایا کہ […]