تعلیمی گلیاروں سے دہلی

اقراء پبلک اسکول سونیا وہار میں تعلیمی بیداری کانفرنس

 سونیا وہار: 20 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار) کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں معاشی، اقتصادی اور بے روزگاری کی سب بڑا مسئلہ بن گیا ہے وہیں تعلیمی نظام بد سے بدتر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
الحمد اللّہ آج اقراء پبلک اسکول سونیا وہار کے اساتذہ کے مابین تعلیمی بیداری پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آئندہ نئے تعلیمی سال یعنی اپریل میں داخلہ کارروائی لاک ڈاؤن میں تعلیمی خستہ حالی اور اس کی بھرپائی اور بہترین نظام تعلیم کی بیداری پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان سنت کبیر نگری بھی موجود رہے، انہوں نے اپنی باتوں میں زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم دنیوی و اخروی زندگی کی کامیابی کی ضامن ہے لہٰذا ہمیں اپنے معاشرے و سماج میں تعلیم بیداری پر پروگرام کا انعقاد کرنا چاہیے اس سے معاشرہ و سماج تعلیم ترقی اور خوشحالی ہوگی،اقراء پبلک اسکول سونیا وہار کے پرنسپل محی الدّین آزاد نے کانفرنس میں شامل ہونے والے تمام اساتذہ اور تعلیمی بیداری پر ان کے قیمتی مشورے پر شکریہ ادا کیا، مزید انہوں نے کہا کہ تمام معاشرتی مسائل، سماجی ترقی اور تہذیب و اخلاق کی بنیاد تعلیم ہی پر منحصر ہے جس معاشرے کے افراد جتنا تعلیم یافتہ ہونگے وہ معاشرہ اتنا ہی خوشحال اور با اخلاق ہوگا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے