اعظم گڑھ سماجی گلیاروں سے

اعظم گڑھ: الفاروق پبلک اسکول میں مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

اعظم گڑھ: 13 فروری/ ہماری آواز(نامہ نگار) آج الفاروق پبلک اسکول میں مُفت ہیلتھ کیئر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر دلنواز صاحب (کنسلٹنٹ اینڈ جنرل فزیشن) MBBS (لکھنو) نے بچّوں کا چیک اپ کیا اور مُفت دوائیں دی گئیں. تقریباً سو(100) سے زائد بچوں کا علاج کیا گیا اور ضرورت کے حساب سے جانچ بھی لکھی گئی۔ زیادہ تر بچوں میں anaemia یعنی خون کی کمی پائی گئی اور کچھ بچوں کا وزن عمر کے لحاظ سے کم پایا گیا. الفاروق پبلک اسکول کے ناظم ڈاکٹر محمد ذیشان صاحب نے بتایا کہ اسکول میں اس طرح کے کیمپ لگتا رہیگا اگلا کیمپ آنکھوں کی جانچ کا ہوگا۔ آئے ہوئے لوگوں نے اسکول کی اس کوشش کو سراہا اور اسکول اور ڈاکٹر صاحب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس کیمپ کا انعقاد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سو سال پورے ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ اِس پروگرام میں اسکول کے ناظم اور پرنسپل ڈاکٹر محمد ذیشان، علیم نیتا، حنظلہ فیض، عظام تبریز، سیف، دانش، جمشید کجیاری وغیرہ شامل تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے