ہردوئی: 13 فروری/ ہماری آواز(یاسر قاسمی) جمعیت علماء گوپامؤکے زیر اہتمام محلہ بقر قصاب کی مدینہ مسجد میں ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا، صدارت نائب صدر مولانا حمایت اللہ ندوی اورنظامت مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے کی۔بعد نماز مغرب منعقدہ جلسے میں ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی نے خصوصی خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے بے پردگی، عریانیت اور بے حیائی کو معاشرتی برائیوں کی بنیاد قرار دیا، مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے اپنے مختصر خطاب میں بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم جتنی عام ہو گئی اسی قدر برائیوں کا گراف کم ہوتا جائے گا، مولانا محمد عرفان ندوی نے اپنی تقریر میں دینی تقاضوں کی تکمیل اور ہدایات نبوی کی روشنی میں زندگی گزارنے کی حاضرین کو نصیحت کی، انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں جھوٹ، دھو کہ دہی، ناپ تول میں کمی اور تجارت کے شرعی ضابطوں کو یکسر نظر انداز کرنا جیسی برائیوں کا بازار گرم ہے، نبی علیہ الصلاۃ و السلام کی دعاؤں کا ثمرہ ہے کہ آج ہم محفوظ ہیں، ورنہ یہ وہ برائیاں ہیں جن کے سبب پہلی قومیں عذاب الہی سے تباہ و برباد ہوئیں، جلسے کا آغاز حافظ محمد قمر کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ، نعتیہ اشعار حافظ محمد مشیر نے پیش کیے، مدرسہ اصلاح المسلمین کے مہتمم مولانا شمس الدین کی رقت آمیز دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا، جلسے میں مولانا حمایت اللہ ندوی، مولانا محمد عمران ند وی، مولانا محمد افضال ند وی ، مولانا شاہ نواز ندوی، مولانا نوشاد ندوی، مولانا منیر حقی، مولانا عبدالجبار ندوی ، حافظ دلشاد اور مقامی جمعیت کے سبھی اراکین سمیت عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
متعلقہ مضامین
شادی کے موقع پر جہیز کی لعنت اور فضول خرچی کی بابت لوگوں کو بیدار کریں علما: قاضی شہر بانگر،مؤ سید ضیاءالعارفین قادری کی علما و ائمہ مساجد سے اپیل
بانگر/مؤ: 7مارچ، ہماری آواز(یاسرقاسمی) آج میں دور حاضرہ کے بیحد سلگتے ہوئے مسئلہ پر اپنا درد آپ سے بیان کرنا چاہتا ہوں۔ جہیز جیسی کرہناک لعنت سے ہم میں سے بیشتر لوگ دو چار ہیں۔ جہیز سماج کا ناسور بن چکا ہے جس کی جڑیں گہری اور گہری ہوتی چلی جارہی ہے۔ یہ لعنت کسی فرد […]
اسلام ہر زمانے سے ہم آ ہنگ ایک کامل و مکمل دستور حیات ہے: مفتی ظفر احمد قاسمی
جمعیت علماء پہانی کے تحت "عصر حاضر کے تقاضوں اور ان کے حل پر غور وخوض” سے معنون ایک روزہ سیمینار منعقد ہردوئی: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی) 8جنوری// جمعیت علماء پہانی کے زیر اہتمام ” عصر حاضر کے تقاضوں اور ان کے حل،، سے معنون ایک سیمینار منعقد ہوا ، سیمینار میں کئی اہم تجاویز […]
جمیعت علماء کے نائب صدر ڈاکٹر مولانا عبدالمعید کی رحلت سے دینی حلقے سوگوار
مفتی ظفر احمد قاسمی و مولانا عبدالجبار قاسمی نے کیا اظہار تعزیت ہردوئی/ فرخ آباد: 6مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)جمعیت علما اترپردیش وسط زون کے نائب صدر ڈاکٹر عبد المعید قاسمی سیتا پوری کی ر حلت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پسماندگان کیلئے ہردوئی وفرخ آباد کے علماء نے تعزیت کا اظہار کیا۔وسطی […]