مہراج گنج

مفتی معین الدین فاروقی بنارسی جلد صحت یاب ہوں: قاضی فضل رسول مصباحی

پریس ریلیز (پرتاول)مفتی معین الدین فاروقی ،سجادہ نشیں خانقاہ حمیدیہ شکر تالاب بنارس کے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں زخمی ہونے کی وجہ سے تمام متوسلین ،معتقدین اور متعلقین کو سخت صدمہ پہنچا ہے ،اور حضرت کی صحت یابی کی دعا ٕ کرتے ہیں،مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے کہا کہ مفتی معین الدین فاروقی بڑے متحرک وفعال شخصیت ہیں اور مذہبی ومسلکی کاموں کی شفافیت کے لۓ ہمہ وقت متفکر رہتے ہیں اور بروقت عملی اقدام کے ذریعے خلق خدا کی صحیح رہنماٸ فرماتے رہتے ہیں ”مفتی بوڑڈ بنارس “کا قیام آپ کی اُسی فکری تحریک کا عملی ثبوت ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت اور تندرستی عطا فرماۓ ،تاکہ آپ کے ذریعہ مسلکی کام کو فروغ وارتقا ملے اور لوگوں کو شرعی حیثیت سے زندگی بسر کرنے کا موقع حاصل ہو ۔علامہ شیر محمد قادری ،مولانا رفعت اللہ علیمی ،مولانا عبد المطلب مصباحی ،مولانا توحید احمد مصباحی،قاری توصیف رضا ،مولانا مسعودعالم سراجی ،ماسٹر احتشام الحسن وغیرہ متعدد علما و دانشوران نے دعا ٕ صحت کی، اور اس کی اپیل بھی کی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے