پہانی/ہردوئی: 10فروری/ ہماری آواز(یاسرقاسمی) بدھ کو جمیعت علماء پہانی کے زیر اہتمام موضع مہیلیا میں تین مواضعات مہیلیا، واجد نگر اور سر پہنجو کے علماء وحفاظ و ائمہ مساجد کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ذیلی شاخ جمعیت علماء مہیلیا کا قیام عمل میں آیا، اس موقع پر جمیت علماء پہانی کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بطور مشاہد موجود رہے میٹنگ میں مفتی محمد جاوید قاسمی صدر، حافظ محمد آصف جنرل سیکریٹری، حافظ محمد قمر خزانچی ، مولانا محمد ہارون ، مولانا سرتاج، اور حافظ وصی نائب صدور، حافظ محمد ریحان سکریٹری، محمد شمیم میڈیا انچارج،مولانا محمد آصف ترجمان ، نور محمد عالم پوروہ و محمد اسرار معاونین خصوصی ،محمد آفاق، بدرالدین محمد عرفان اور اسلام الدین قانونی مشیر کار منتخب ہوئے، مولانا عطاء اللہ قاسمی نے سبھی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔
متعلقہ مضامین
سکون قلب مادی اسباب سے حاصل نہیں کیا جاسکتا: مولانا افضال الرحمٰن قاسمی
سندیلہ / ہردوئی (یاسر قاسمی)گزشتہ شب منگل بازار سندیلہ کی مسجد میں ایک دینی، تبلیغی و اصلاحی نشست منعقد ہوئی، نشست میں خلیفہ حضرت محی السنۃ مولانا شاہ افضال الرحمن قاسمی نے خصوصی خطاب کیا، دعاء کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔بعد نماز مغرب منعقدہ نشست میں مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث مولانا […]
ہردوئی میں دردناک سڑک حادثہ؛ 3کی موت، 6زخمی
شادی کے بعد رات میں گھر لوٹ رہے تھے باراتی ہماری آواز ہردوئی 8 دسمبر (نامہ نگار ) اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے شاہ آباد کوتوالی علاقے میں ہوئے شدید سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ یہ سبھی لوگ شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔یہ اطلاع آج یہاں پولیس […]
پیام انسانیت فورم نے گرم کپڑے تقسیم کیے
پہانی/ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) 21دسمبر// محلہ ناگر مدرسہ احیاء العلوم میں آل انڈیا پیام انسانیت فارم کے تحت ضرورت مندوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے ۔پیام انسانیت کے ضلع صدر مولانا ابواللیث ندوی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا اسلام کی تعلیمات کا حصہ ہے اور تمام […]

