دہلی سیاسی گلیاروں سے

عام بجٹ خود کفیل ہندوستان ،پانچ کھرب ڈالر کی معیشت ،کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے والا ہے:امیت شاہ

ہماری آواز/نئی دہلی ، یکم فروری (پریس ریلیز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کو پیش عام بجٹ کو خود کفیل ہندوستان پانچ کھرب ڈالر کی معیشت اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی را ہ ہموار کرنے والا بجٹ قرار دیا ہے مسٹر امیت شاہ نے پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے عام بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ "اس سال کا بجٹ یقینی طور پر کورونا وبا کے دوران ایک پیچیدہ کام تھا لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نےہمہ جہت بجٹ پیش کیا۔ یہ خود کفیل ہندوستان پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کسانوں کی اپنی آمدنی کو دوگنا کرنے کی راہ ہموار کرنے والا قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "کورونا وبا کے بعد عالمی معیشت بحالی کے موڈ میں ہے ، مجھے یقین ہے کہ اس بجٹ سے ہندوستان کو اس مواقع کا استعمال کرکےعالمی منظر نامے میں مضبوطی سے ابھرنے میں مدد ملے گی اور ہندوستان دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی پذیر معیشت ہوگی۔”

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے