بہار

مولانا سید سمیع اللہ ازہری نمناک آنکھوں سے سپرد خاک، ہزاروں افراد جنازہ میں ہوئے شریک

موت قدرت کا برحق فیصلہ ہے: سید فضل اللہ رضوی

موتی ہاری: ہماری آواز(عاقب چشتی)

موت مؤمن کے لیے قیمتی تحفہ ہے جب موت کا وقت آجائے گا دنیا کی کوئی طاقت کسی بھی نہیں بچا سکتی ہے اور موت کے لیے جو وقت متعین ہے بعینہ اسی وقت پر موت آنی ہے مذکورہ باتیں نماز جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے استاذ العلماء علامہ سید فضل اللہ رضوی نے کہی اور مزید بتایا کہ یہ دنیا دارالعمل ہے ہمیں ہمیشہ نیک کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور نیک انسان بننے کی کوشش کرنی چاہیے حضرت مولانا سید سمیع اللہ ازہری سرزمین جوگولیا سے کیسریا تشریف لائے اور تقریبا 35 چالیس سالوں تک دین کی خدمت کا فریضہ انجام دیا اور ہزاروں افراد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ کیا اور بلا تفریق مذہب و ملت سب کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آتے اور اسی وجہ سے سب کے درمیان نہایت محبوب تھے
اس موقع سے مولانا سید عبید اللہ,مولانا سراج الحق اشرفی,مولانا منور حسین,قاری عبید رضا,وصیل احمد خان,نظام الدین خان,عرفان الحق خان, الحاج عدالت حسین خان,حاجی سید محمد جمشید,پروفیسر سید رفیع احمد,سید جمیل احمد,صحافی,اشرف عالم,راجندر سنگھ,سبودھ پاٹھک,چندر شیکھر سنگھ,الحاج محمد حبیب,مولانا نعمت اللہ جامعی,قاری عبدالغنی سمیت ہزاروں افراد موجود تھے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے