دھنباد: یکم نومبر کی رات، دھنباد سے الجامعۃ الاشرفیہ جانے کے دوران ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں مولانا عطاء اللہ مصباحی، مولانا مسلم مصباحی اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ اس دوران سبیل حسین ٹرسٹ کے صدر مولانا عارف رضا قادری اور ادارے کے دیگر ذمہ داران نے علماء کرام سے ملاقات کی۔
ملاقات میں حضرت مولانا مفتی قربان علی مصباحی، مولانا مسلم مصباحی اور حضرت مولانا عطاء اللہ مصباحی نے سبیل حسین ٹرسٹ کے مختلف کاموں کی زبردست تعریف کی اور ادارے کی ترقی کے لیے دعائیں دیں۔ انہوں نے ٹرسٹ کی سماجی اور مذہبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ معاشرتی بہتری اور دینی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
آخر میں، سابق سیکریٹری تنظیم اہلسنت دھنباد، مولانا غلام سرور مصباحی بھی تشریف لائے اور دیگر افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد فیضان خان، محمد ثاقب، محمد حسن رضا قادری اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔
شائع کردہ
آفس سیکریٹری
محمد فیضان خان