ادبی گلیاروں سے امبیڈکرنگر

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ کا انعقاد

وہ آفتاب اگائیں گے ہم اندھیروں میں
جہانِ علم وادب روشنی سے بھر جائے

ٹانڈہ (امبیڈکر نگر): یکم دسمبر ، ہماری آواز (انس مسرورانصاری)
قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن،، کے زیراہتمام علمی وادبی خطبات اورشاندار مشاعرے کاانعقاد ہواجس کی صدارت محمد شفیع نیشنل انٹرکالج (ہنسور) کےاستادمحترم محمد اسلم خاں صاحب نے فرمائی اور نظامت کے فرائض جناب قاری جمال اشرف نظامی نے انجام دیے۔انھوں نےحمدپاک سے مشاعرہ کا آغاز کیا اور جناب سعید ٹانڈوی نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔قمر جیلانی کےابتدائی کلمات اورقاری جمال اشرف نظامی کی ادارہ کے متعلق تعارفی تعارفی تقریرکے بعد محمد اسلم خان نےاپنے صدارتی خطبہ میں قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن،، کے تعلیمی شعبہ جات کی بہترین کارکردگی اوران کے تدریجی ارتقاء کا جائزہ پیش کرتے ہوئے تحریک کےبانی وصدر انس مسرورانصاری کی تعریف و توصیف کی اورانھیں قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن،،کے ترقیاتی کاموں پر مبارکباد دی اور ادارہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر امین احسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی تعلیمی پسماندگی کےتناظرمیں ضرورت اس بات کی ہےاس ادارہ اوردیگر اقلیتی تعلیمی اداروں کو ہر طرح کے تعاون کےذریعے مزید ترقی دی جائے۔ انھوں نے مزید کیاکہ قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن،، کے وسائل اسباب محدودہیں اس لیے قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہےکہ اپنے تعاون سے اس کو طاقت ور بنائیں۔
مہمانِ خصوصی محترم جناب وصیل خان(روزنامہ۔ اردو ٹائمز۔ ممبئی)نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ پرخلوص علمی وادبی خدمات انجام دے رہاہے۔ اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ اس ادارہ سے اپنے آپ کوجوڑیں۔ اجتماعی جدوجہد سےہی کامیابیاں حاصل کی جاتی ہیں۔میں انس مسرورانصاری کا بہت شکر گزار ہوں کہ وہ نئی نسل کو دینی وعصری علوم کے ساتھ اس کی ذہنی وفکری تربیت میں ہمہ تن مصروف ہیں۔
مشاعرہ میں جناب اویس فنا۔مقسوم احمد مقصوم۔ڈاکٹر امین احسن۔ ڈاکٹر اشہر سوداگر۔ دلشاد دل سکندر پوری۔ وصیل احمد خان۔ قمر جیلانی خان۔انس مسرورانصاری۔ ثاقب جمال مبارکپوری۔ انصاف ٹانڈوی۔ ضیاکاملی۔ سعید ٹانڈوی۔ تاجدار رضا۔ فضل احمد فضل۔ وغیرہ نے شرکت کی۔ مشاعرہ دیر رات تک کامیابی کے ساتھ جاری رہا۔ آخیرمیں قاری جمال اشرف نظامی کے دعائیہ کلمات پر مشاعرہ کو اگلے ماہ کے لیے ملتوی کیا گیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے