برکات مدینہ فاؤنڈیشن بہرائچ شریف کی جانب سے مسجد کنزالایمان بہرائچ شریف گراؤنڈ میں کمبل تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر مولانا محمد حفیظ الرحمٰن قادری (رحمانی میاں) نے ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کیے۔ اس موقع پر مولانا منصرف صاحب، حافظ ارشاد صاحب، مسجد کنزالایمان کے متولی عقیل احمد قریشی صاحب اور جناب بلال قادری رپوٹر صاحب بھی موجود تھے۔
برکات مدینہ فاؤنڈیشن صدر مولانا رحمانی میاں نے ضرورت مندوں سے کہا کہ آپ اپنے اپنے گھروں کو واپس تشریف لے جائیں۔ انشاءاللہ یہ فقیر قادری رحمانی ہر مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہے۔
برکات مدینہ فاؤنڈیشن صدر مولانا رحمانی میاں نے تمام معاونین حضرات کا دل گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور دعا گو ہوئے کہ مولا کریم جن جن حضرات نے جس قدر اپنا قیمتی تعاؤن پیش کیا تو اپنی بارگاہِ کرم قبولیت درجہ عطا فرما اور اپنی رحمتوں برکتوں وسعتوں سے مالا مال فرما مزید خدمت خلق کی توفیق عطا فرما۔ آمین یارب العالمین۔