گورکھ پور

بچوں کی اچھی تعلیم والدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے: مفتی اظہر شمسی

چار روزہ جلسۂ سیرت النبی و دینی تعلیمی نمائش کا آغاز

گورکھپور، MSI (میاں صاحب اسلامیہ) انٹر کالج بخشی پور میں چار روزہ جلسہ سیرت النبی اور دینیہ تعلیمی نمائش کا جمعرات کو آغاز ہوا۔

جلسۂ سیرت النبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم و دینی تعلیم نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی نے کہا کہ دینی تعلیم نمائش اسلام کی تعلیمات اور تاریخ کا آئینہ ہے اور ہم سب کو اس کے بارے میں تفصیل سے جاننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کو اللہ تعالیٰ نے پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی رحمت و محبت کسی خاص طبقے تک محدود نہیں ہے، ذات پات، رنگ، نسل، علاقیت اور زبان جیسی تمام رکاوٹوں سے اوپر اٹھ کر انہوں نے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔

ایم ایس آئی کالج کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور اقدار کے بغیر انسان اندھیرے میں رہتا ہے، اس لیے تعلیم ہر کسی کے لیے بہت ضروری ہے، مغربی ممالک کا ذکر کرتے ہوئے مفتی اظہر نے کہا کہ وہاں ترقی کے دروازے تعلیم کے ذریعے ہی کھلتے ہیں، اس لیے والدین کی پہلی ترجیح بچوں کی تعلیم ہونی چاہیے۔

محفل کی صدارت ڈاکٹر مرزا رفیع اللہ بیگ نے کی، اس موقع پر کالج کے منیجر محبوب سعید حارث، پرنسپل محمد ندیم اللہ عباسی، مختار احمد، ظفر احمد خان، رضوان الحق، حسن جمال عرف ببوا بھائی، پرمود سریواستو، حاجی سبحان اللہ، رضوان الحق وغیرہ موجود رہے۔

دینی نمائش امڑی بھیڑ

دینی تعلیمی نمائش میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی سیرت، دین اسلام کی تاریخ، مقدس مقامات، ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن مجید کے نسخے توجہ کا مرکز رہے، علاوہ ازیں مختلف بینرز اور پوسٹرز کے ذریعے اسلامی تعلیم، خواتین اور پڑوسیوں کے حقوق کی وضاحت کی گئی ہے، نمائش میں مقدس مقامات کی تصاویر اور ہندوستان کے مسلم بادشاہوں و سائنس دانوں کے بارے میں مکمل معلومات دی گئی ہے۔

کل کا پروگرام

جمعہ کو ثانوی اور جونیئر گروپ کے درمیان مقابلہ ہوگا، صبح 08 بجے سے تلاوت قرآن، 09 بجے سے اسلامی کوئز و سائنس کوئز کا تحریری مقابلہ ہوگا، صبح 10 بجے سے تقریر ، دوپہر 02 بجے سے اسلامی کوئز اور پینٹنگ اور 4:30 بجے سے نعتیہ مقابلہ ہوگا، بالآخر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے