گورکھپور، ضلع کے تقریباً 100 عازمین حج کو دعوت اسلامی انڈیا کی طرف سے اتوار کو درگاہ حضرت مبارک خاں شہید نارمل میں پہلی نشست کی حج ٹریننگ دی گئی، حج کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی گئی، 01، 08، 15، 22 اور 29 دسمبر کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔
حج ٹرینر حاجی محمد اعظم عطاری نے عازمین حج کو گھر سے نکلنے سے لے کر واپسی تک مسائل اور ان کے حل سے آگاہ کیا، حج کا شیڈیول بتایا، اس کے علاوہ حج کے سفر پر ساتھ لے جانے والی اشیا کی فہرست بتائی گئی، تیاری اور تلبیہ کی مشق بھی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حج اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے، اللہ تعالی نے 9 ہجری میں حج فرض کیا، جو ہر صاحب استطاعت پر فرض ہے، وہ بھی زندگی میں صرف ایک بار ادا کرنا فرض ہے، حج بہت اہم عبادت ہے، پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حج کرنے والا ایسا ہے جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو یعنی اس کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
تربیت کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، آخر میں درود و سلام پڑھنے کے بعد نیکی اور اتحاد کی دعائیں مانگی گئیں، تربیت میں فرحان عطاری، ابراہیم عطاری، احمد عطاری، عدنان عطاری، رمضان عطاری، نہال عطاری سمیت کئی عازمین حج موجود رہے۔