مہراج گنج
ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع مدرسہ جامعہ رضویہ نورالعلوم سول لائن مہراج گنج میں مہر اج گنج ضلع کی معروف تنظیم، تنظیم المکاتب و المساجد کے زیر اہتمام اتحاد علماء کانفرنس کا انعقاد مولانا وسیم اختر عزیزی صدر اعلی تنظیم ہذا کی سرپرستی اور مولانا محمد نور عالم مصباحی نائب صدر اعلی کی صدارت قاری عظیم الدین نظامی کی نظامت میں ہوا ۔ کانفرنس میں ضلع مہراج گنج کے مختلف خطے سے تقریباً ایک سو ائمہ مساجد و اساتذہ مکاتب نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوری دارالافتاء مہراج گنج کے مفتی علامہ شہاب الدین مصباحی نے کہا کہ ائمہ کرام مصلیٰ امامت کے ساتھ ہی قوم کے دیگر شعبہ جات کے بھی امام ہوتے ہیں قوم کی اصلاح کا بار گراں انہیں کے سر رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ائمہ کرام اپنے عالمانہ وقار کو برقرار رکھتے ہوئے اصلاح امت کا فریضہ انجام دیں۔ مولانا وسیم اختر عزیزی صدر اعلیٰ نے کہا کہ ائمہ کرام کو متحد اور منظم ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے مولانا نور عالم مصباحی نائب صدر مفتی اختر رضا منظری صدر برگدواں ژون نے کہا کہ ائمہ کرام کی تنخواہیں اتنی قلیل ہیں کہ اس میں گزر بسر کرنا ایک امام کے لیے چیلنج قبول کرنے کے مترادف ہوگیا ہے مسلمانوں کو ائمہ کرام کی قلیل تنخواہوں پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے مولانا صدام حسین قادری صدر پرتاول ژون کہ ائمہ کرام کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونا ہماری نااتفاقی کا نتیجہ ہے ہم اگر متحد ہوگئے تو اضافے کی صورت ضرور نکل آۓ گی۔
کانفرنس میں ائمہ کرام کے درمیان کھلی بحث ہوئی جس کے نتیجے میں اتفاق راۓ سے یہ طے پایا کہ کم آبادی والے مواضعات میں 8 ہزار جبکہ بڑی آبادی والے مواضعات میں 10 ہزار روپے سے کم پر کوئی امام امامت نہیں کرے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی طے ہوا کہ نئی جگہ پر جانے سے قبل پہلے امام کی سبکدوشی کے متعلق معلومات حاصل کریں اگر سبکدوش امام کے ساتھ زیادتی کرکے نکالا گیا ہے تو ایسی جگہ پر اس وقت تک نہ جائیں جب تک کی زیادتی کے نے والے معذرت خواہ نہ ہوجائیں اور دوسری جگہ میلاد وغیرہ پروگرام میں جانے کے بعد سب سے پہلے اس گاؤں کے امام سے رابطہ کریں اگر امام مدعو ہیں تبھی اس پروگرام میں شرکت کریں ورنہ نہیں ۔کانفرنس کے خصوصی مہمان مخیر قوم حضرت مولانا حافظ خوشبو الدین صاحب نے کہا کہ جن مواضعات میں مختصر آبادی ہونے کی وجہ سے مطلوبہ تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوسکتی ہے وہ تنظیم سے رابطہ کریں حتی الوسع ان کی خدمت کی جاے گی انہوں نے کہا کہ تنظیم اس بات کو یقینی بناۓ کہ کوئی مسجد ویران نہ رہے اس موقع پر تنظیم المکاتب کی جانب سے مولانا بلال احمد علیمی خطیب و امام نوری جامع مسجد گبڑوا مولانا زین الدین ثقافی خطیب و امام قدوسیہ جامع مسجد امہواں مولانا معین الدین اشرفی خطیب و امام رضا جامع مسجد شہر مہراج گنج مولانا شاہ عالم نوری خطیب و امام جامع مسجد گوپالا مولانا اسیر عالم خطیب و امام نظامی جامع مسجد دوگہرا مولانا شیر محمد نظامی خطیب و امام نظامی جامع مسجد کواٹھوڑ مجری مولانا طیب علی پکڑی بشنپور سمیت دس ائمہ کرام کو مستقل ایک جگہ پر دس سالہ کے خدمات کے اعتراف میں حسن کار کردگی اعزاز پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں مولانا توفیق احمد سراجی مولانا جمال الدین ضیائی مولانا غلام حسن نظامی مولانا شمیم مصباحی مولانا ظہر الدین مولانا تفضل حیسن مولانا سبحان اللہ مولانا تنویر احمد شمسی مولانا ضامن علی مولانا نور عالم حافظ اظہر رضا حافظ صدر عالم مولانا جلال الدین نظامی مولانا عامر امجدی مولانا اعجاز حسین امجدی حافظ کلام الدین نوری مولانا سراج الحق خان فیضی حافظ قطب الدین اشرف میڈیا انچارج مولانا زبیر احمد نظامی حافظ الطاف مولانا حسام الدین فیضی قاری فیروز احمد مولانا شمس الہدیٰ مولانا اکرام امجدی مولانا رضی اللہ مولانا قمر الہدی مولانا احمد علی مولانا غلام عبد القادر مولانا شرف الدین مولانا عبد الخالق مولانا صدام حسین مولانا اعجاز احمد نظامی حافظ قیس رضا مولانا وسیم اکرم مولانا مشتاق مولانا ابراہیم مولانا امجد علی مولانا غلام محی الدین مولانا شرف الدین مولانا محمد افضل حسین حافظ محمد علی مولانا بلال احمد بلالی مولانا زاہد علی مولانا عبید الرضا مولانا احمد رضا مولانا رفیع اللہ مولانا سراج الدین اشرفی سمیت کثیر تعداد میں ائمہ مساجد و اساتذہ مکاتب موجود رہے۔
رپورٹ: محمد رمضان امجدی مہراج گنج