گورکھ پور

درگاہ حضرت مبارک خاں شہید پر 24/ نومبر سے ہر اتوار کو دو گھنٹے ہوگی حج ٹریننگ

24 نومبر اور 01، 08، 15، 22 و 29 دسمبر کو ہوگی ٹریننگ

گورکھپور، دعوت اسلامی انڈیا نے حج 2025 کے مقدس سفر پر جانے والے مسلمانوں کو حج اور عمرہ سے متعلق تمام معلومات اور تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک اچھی پہل کی ہے، جس کے تحت 24 نومبر اور 01، 08، 15، 22 اور 29/ دسمبر کو نارمل واقع درگاہ حضرت مبارک خاں شہید پر ہر اتوار کو صبح 10:30 سے ​​12:35 بجے تک دو گھنٹے کی حج تربیت دی جائے گی، اس بار ضلع سے 134 عازمین حج حج کی سعادت حاصل کریں گے، یہ اطلاع دعوت اسلامی انڈیا کے حج ٹرینر حاجی محمد اعظم عطاری نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تربیت میں سفر حج کے لیے ضروری اشیاء کی تیاری، احرام کے احکام اور حج و عمرہ کا عملی طریقہ، حج و عمرہ کے فضائل، طواف کا عملی طریقہ، صفا و مروہ کے چکر لگانے کا طریقہ، مسائل حلق و تکسیر، وقوف عرفات، مزدلفہ و منیٰ مدینہ منورہ میں حاضری کے آداب و احترام اور طریقۂ حاضری کو تفصیل سے بتایا جائے گا، یعنی صرف چھ دنوں میں حج کا مکمل طریقہ سکھایا جائے گا، اسلامی بہنوں کے لیے پردے کا خصوصی انتظام ہوگا، تربیت میں شرکت کے متمنی حضرات ان موبائل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں : 6390215652, 7874118342

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے