بی پی ایس سی میں کامیاب علماء
بہار تعلیمی گلیاروں سے

نتیش حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں۔ لطیف الرحمٰن

  • بی پی ایس سی ٹی آر ای 30 میں ضلع کے درجنوں امیدوار کامیاب، ضلع کی معزز شخصیات نے پیش کی مبارکباد

موتی ہاری (انیس الرحمن چشتی)

ریاست بہار میں اساتذہ بحالی کے لیے منعقدہ بی پی ایس سی ٹی آر ای 30 مقابلہ جاتی امتحان میں ضلع کے درجنوں امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جن میں علماء و ائمہ بھی شامل ہیں۔ یقیناً یہ علمائے کرام اور سماج و معاشرہ کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔ عوامی اردو نفاذ کمیٹی مشرقی چمپارن کے زیر اہتمام ایک نشست منعقد ہوئی۔ جس میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کلیان پور بلاک صدر مولانا لطیف الرحمن مصباحی نے کہا کہ نتیش حکومت نے ریاست کی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا ہے۔ اور ریاست کی چوطرفہ ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہماری تنظیم حکومت بہار کو بھی قلبی مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ ان مقابلہ جاتی امتحانات سے تعلیمی صلاحیت و لیاقت رکھنے والے طلباء و طالبات کو آگے بڑھنے کا موقع مل رہا ہے۔ بالخصوص ہمارے علماء و ائمہ بھی کامیابی حاصل کر رہے ہیں جو قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔ کمیٹی کے نہایت فعال رکن مولانا محمد علی رضا معلم ہائی اسکول سگولی نے کہا کہ ہم ان تمام طلباء و طالبات کو قلبی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے بڑی محنت و جانفشانی کرکے بی پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کیا ہے۔

اس دوڑ میں خواتین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ کوٹوا بلاک میں واقع کھجوریا گاؤں کے درجنوں امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جو ضلع اور ریاست کے لیے مثال ہے۔ ہماری تنظیم ان تمام اساتذہ سے پرخلوص گذارش کرتی ہے کہ اردو زبان وادب کی تعلیم و ترقی کے لیے خصوصی توجہ دیں گے۔ مولانا منظور عالم، صحافی عزیر انجم، صحافی ابوسلمان احمد، شکیل شاغل، بلاک اردو مترجم غلام ربانی مصباحی ، بلاک اردو مترجم غلام مصطفیٰ حیدری، ڈاکٹر ولی اللہ قادری، مولانا مشتاق احمد برہانی، جے ڈی یو سیاسی مشیر وصیل احمد خان، محب الحق خان، مولانا سید اکرم نوری، مفتی رضاء اللہ نقشبندی، مفتی محمد رضا امجدی، مکھیا فیضان مصطفیٰ، حسنین رضا نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے بلاک صدر مولانا لطیف الرحمن مصباحی کی بہو محترمہ شاہدہ تبسم بنت ذاکر حسین انصاری کلیان پور، مولانا عادل حسین مصباحی بن جواد حسین عماد پٹی چکیا، مفتی غلام جیلانی مصباحی، مہدی حسین بن ظاہر حسین مدھو چائیں بھون چھپرہ چکیا، مولانا عرفان جیلانی علیمی بن محمد ابراہیم ٹیکیتہ، حافظ محسن رضا کوندھیا چکیا، مولانا اسماعیل نوری مدھوبن، مولانا ہدایت اللہ صبا قادری جلوہ ٹولی حسینی، نصرت پروین شیخی چکیا، شاہینہ تبسم بنت کلیم اللہ عرف لال بابو کھجوریا، خوشبو فردوس بنت ناصر احمد کھجوریا، یاسمین پروین بنت ریاض احمد کھجوریا، نصرت پروین بنت محمد سجاد کھجوریا، شمع جبیں بنت مولانا عین الحق کھجوریا، محمد اقرار بن رفیع احمد کھجوریا، آنند کمار بن بریندر ٹھاکر کھجوریا، نیرج کمار بن اچھے لال بیٹھا کھجوریا، انضمام الحق بن محرم علی کھجوریا، محمد سیف بن عبد البارک کھجوریا، حافظ محمد یونس کھجوریا نے کامیابی حاصل کیا ہے۔

بی پی ایس سی میں کامیاب علماء
بی پی ایس سی میں کامیاب علماء

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے