ممبئی/مہراج گنج (ہماری آواز) – خاندان برکات کے معروف شخصیت حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب ابن حضرت سید افضل میاں صاحب کا آج بروز بدھ ۱۷ / جمادی الاولی ۱۴۴۶ھ مطابق ۲۰ / نومبر ۲۰۲۴ ء کو انتقال ہو گیا۔
ان کے انتقال پر جمعیت علماء اہلسنت ممبئی نے حضرت امین ملت، حضرت شرف ملت، حضرت رفیق ملت اور خاندان برکات سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
مولانا اعجاز احمد کشمیری خطیب و امام بانڈی والی مسجد ممبئی اور نائب صدر جمیعت علماء اہلسنت ممبئی نے کہا کہ اللہ تعالی اپنے حبیب پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے صدقے حضرت سید برکات حیدر میاں کے درجات بلند فرمائے اور آپ تمامی اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ جمعہ کو بعد نماز عشا ہانڈی والی مسجد ممبئی میں ایصال ثواب کی مجلس ہوگی۔ احباب اہلسنت و محبان خانواده برکات سے شرکت کی گزارش ہے۔
وہیں تحریک پیغام انسانیت کے بانی و سربراہ مولانا نظام احمد قادری مصباحی نے حضرت سید محمد امین میاں برکاتی صاحب قبلہ کو تعزیت کی پیغام بھیجا ہے۔
مولانا نظام احمد مصباحی نے کہا کہ حضرت سید برکات میاں برکاتی کے انتقال کی خبر سن کر دل کو گہرا صدمہ پہونچا۔ اللہ تعالی اپنے حبیب پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے صدقے حضرت سید برکات میاں علیہ الرحمۃ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت سید برکات میاں برکاتی کے گھر والوں کو نقیب ملت حضرت سید نجیب حیدر حسن میاں صاحب قبلہ اور حضرت مولانا سید امان میاں صاحب قبلہ اور جملہ خانوادے برکاتیہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ امین ثم آمین۔