گورکھپور:(انس قادری) محمدی کمیٹی کے زیر اہتمام نواں سالانہ جلسۂ ’’تحفظ ناموس رسالت‘‘ کا انعقاد 19 نومبر بروز منگل شام 8 بجے سے حضرت مبارک خاں شہید قبرستان گلی ترکمان پور میں کیا جائے گا، سرپرست اعلیٰ کانپور سے آ رہے علامہ سید عبدالقادر میاں صاحب ہوں گے، خصوصی خطاب سنت کبیر نگر کے مفتی علاؤالدین مصباحی فرمائیں گے، جلسہ میں شہر و اطراف کے دیگر علمائے کرام بھی شرکت کریں گے، یہ اطلاع قاری شرافت حسین قادری نے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منگل کو ہی شام 5:15 بجے سے تنظیم علمائے اہلسنت سے وابستہ علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ درگاہ حضرت مبارک خاں شہید نارمل میں ہوگی، جس میں علمائے کرام باہمی گفتگو و تبادلۂ خیال کریں گے، انہوں نے تمام لوگوں سے جلسۂ تحفظ ناموس رسالت میں شرکت کی اپیل کی ہے۔