گوشہ کتب مہاراشٹرا

نوری مشن کی 151؍ویں اشاعت ’’سُنّت خیرالانام ﷺ‘‘ منظر عام پر

مالیگاؤں: علمی و تحقیقی بزم میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد کا نام بڑا معروف ہے۔ آپ نے جہاں مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی اور امام اہل سنت اعلیٰ حضرت پر درجنوں علمی مقالے قلم بند کیے؛ وہیں نوع بہ نوع عناوین پر بھی کتابیں تصنیف کیں۔ ’’سُنّت خیرالانام ﷺ‘‘ پروفیسر صاحب کا اہم مقالہ ہے۔ جس میں آپ نے سُنّتوں سے محبت و رغبت کی تحریک دی ہے، یوں ہی اس میں شامل مقالہ ’’نام نامی اسم سامی ﷺ‘‘ محبت رسول ﷺ کا قبالہ ہے۔ 24؍صفحات پر مشتمل یہ ایمان افروز کتاب نوری مشن کی 151؍ویں اشاعت کے بطور منظرِ عام پر ہے۔ ایک ترغیبی پہلو یہ ہے کہ اس کتاب کو محمد حسن مقادم نے اپنی صاحبزادی کی بزمِ مناکحت میں شائع کر کے اپنی مجالس میں دینی کتابیں عام کرنے کا ذوق دیا۔ اس کتاب کو مدینہ کتاب گھر مدینہ مسجد مالیگاؤں سے دستی طور پر بِلاقیمت حاصل کیا جا سکتا ہے جب کہ پی ڈی ایف فائل درج ذیل لنک پر کلک کرکے حاصل کریں یا بذریعہ وہاٹس ایپ ان نمبرات 9325028586, 7588815888, 9273574090 پر رابطہ کریں۔

ڈاؤنلوڈ کریں

Download this book

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے