تعلیمی گلیاروں سے سدھارتھ نگر مذہبی گلیاروں سے

دارالعلوم بلوکھ میں تکمیل حفظ قرآن کریم کا پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر

سدھارتھ نگر: دارالعلوم اہل سنت مصباح العلوم بلوکھ ، سدھارتھ نگر میں ایک طالب علم ، محمد اجمل نظامی تُلسی پور کا قرآن پاک بشکل حفظ مکمل ہوا ۔
جس کی خوشی میں ایک چھوٹی سی تقریب رکھی گئی اور لوگوں کو مدعو کیا گیا۔ جس میں علماء و حفاظ اور کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت ہوئی۔
محفل کا آغاز دار العلوم ہی کے ایک طالب مظفر حسین نظامی نے کیا۔ نعت خوانی حضرت قاری غیاث الدین صاحب نے پیش کی۔
حضرت مولانا بدر الدین مصباحی صاحب نائب پرنسپل دار العلوم اہل سنت اظہار العلوم ارجی، حضرت مولانا ابرار احمد علیمی صاحب پرنسپل دار العلوم اہل سنت فیض الاسلام کمہریا، حضرت مولانا حشمت رضا مصباحی پرنسپل دار العلوم اہل سنت برکاتیہ سوائچ پار نے تعلیم اور حالاتِ حاضرہ پر بیش قیمت گفتگو فرمائی۔
اس کے بعد گل پوشی وغیرہ کی گئی اور پھر حضرت قاری بلال احمد نظامی صاحب استاذ شعبہ حفظ دار العلوم اہل سنت اظہار العلوم ارجی کی دعا پر محفل کا اختتام پذیر ہوا۔ ۔

رپورٹر: احمد حسین علیمی برکاتی سدھارتھ نگری

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے