بہار

نکاح سرکار دوعالم کی سب سے پاکیزہ سنت۔ حضور محدث کبیر

مولانا جمیل اختر کی صاحبزادی رشتۂ ازدواج میں منسلک، علمائے چمپارن سمیت معزز شخصیات نے پیش کی مبارکباد

موتی ہاری(انیس الرحمن چشتی)

مولانا جمیل اختر قادری مدرس مدرسہ کلیان پور مقام سمرا مدھوبن مشرقی چمپارن کی صاحبزادی عالمہ فاضلہ قاربه ام حبیبہ قادری امجدی کا عقد مسنون مولانا غلام سرور مصاحی ابن محمد ضمیر الدین، مقام گیجانس ضلع مظفر پور بہار کے ساتھ ملک کے معروف و مشہور علماء و مشائخ کی موجودگی میں ہوا۔ نائب قاضی قضاۃ فی الہند شہزادۂ حضور صدر الشریعہ، محدث کبیر حضرت علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری امجدی دامت برکاتہم العالیہ بانی جامعہ امجدیہ گھوسی مئو یوپی نے نکاح پڑھایا اور اس موقع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکاح سرکار مدینہ کی نہایت پیاری سنت ہے۔ سرکار نے خود اس کی تقدیس و پاکیزگی کا خطبہ پڑھا ۔ عقد مسنونہ کی خاطر اہل ایمان کو نہایت آسان نسخہ عطا فرمایا۔ نکاح کے لیے سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ تقوی و پرہیزگاری اور دینداری کو ترجیح دی جائے۔ حضرت سیدنا آدم علیہ السلام کا پاکیزہ نکاح خلد بریں میں ہوا۔ انسانی آبادی کی تحفظ و بقا کے لیے یہ مقدس طریقہ پوری دنیا میں رائج ہے۔ موجودہ دور میں نکاح کو آسان بنانا نہایت ضروری ہے۔ آقائے کریم نے فرمایا ہے کہ نکاح کو آسان بناؤ تاکہ سماج و معاشرہ سے برائیوں کا خاتمہ ہو۔ یہ ہم سب کی مشترکہ خوش نصیبی ہے کہ ایک عالم دین کا عقد ایک عالمہ سے ہو رہا ہے۔ ہماری دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ نو عروس کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور زندگی میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
حافظ و قاری حضرت مولانا غلام سرور مصاحی ابن محمد ضمیر الدین، مقام گیجانس ضلع مظفر پور بہار ہمراہ عالمہ فاضلہ قاربه ام حبیبہ قادری امجدی بنت مولانا جمیل اختر قادری، مدرس مدرسہ کلیان پور، مقام سمرا، مدھوبن مشرقی چمپارن رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اس موقع سے مولانا علاء المصطفى قادری امجدی، ناظم اعلى الجامعة الامجدیہ گھوسی، مولانا جمال مصطفیٰ قادری رئيس الاساتذة، الجامعة الامجدیہ گھوسی، حافظ محمد نصب العین، مفتی حدیث القادری جھارکھنڈ، مولانا شاہد رضا مصاحی، مولانا محبوب عالم مصباحی جھارکھنڈ، حافظ نیاز احمد امجدی، غلام احمد رضا قادری، احسان رضا قادری، مولوی شمس الدین انصاری، محمد اختر رضا قادری، محمد ارشد سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے ۔ جبکہ مولانا مشتاق احمد برہانی، استاذ العلماء مولانا سید فضل اللہ رضوی، مفتی محمد رضا امجدی قاضی شہر موتی ہاری، مفتی رضاء اللہ نقشبندی نائب قاضی شہر موتی ہاری، مولانا غلام ربانی مصباحی بلاک مترجم ، مولانا غلام مصطفیٰ حیدری بلاک مترجم، مولانا لطیف الرحمن مصباحی، مولانا محبوب عالم رضوی، مولانا منظور عالم، مفتی ولی اللہ قادری قاضی شہر چھپرہ سمیت جملہ علمائے چمپارن اور دیگر معزز شخصیات نے نو عروس کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے