مشہور درسگاہ دارالعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ سمرا مظفرپور 30 واں سالانہ رحمۃ للعالمین کانفرنس/جشنِ دستار بندی اور شیخ طریقت حضرت مولانا حافظ و قاری اختر رضا قادری علیہ الرحمہ کا عرس چہلم بڑی اہتمام شان سے انعقاد کیا گیا، آل نبی وارث جبہ مولائے کائنات جانشین سرکار مسولی شریف حضور گلزار ملت حضرت علامہ الحاج سید شاہ گلزار اسمعیلی واسطی قادری رزاقی اسماعیلی زیدی حسینی صاحب قبلہ دامت برکاتہم القدسیہ سجادہ نشیں خانقاہ قادریہ اسماعیلیہ مسولی شریف کی آمد پر بہار سے جلسہ اور علاقہ کے عوام میں رونق کا اضافہ ہوا حضرت سید صاحب نے فرزندان توحید سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ توحید کے ساتھ سنت رسول صلّی اللہ علیہ وسلم کے مطابق جو زندگی گزاری وہی مومن کامیاب و کامراں ہیں انہوں نے یہ کہا کہ دارالعلوم کی نئی عمارت اخلاقی بلڈنگ کی سنگِ بنیاد استحکام مذہب و مسلک کے لئے ایک قلعے کا قیام ہے،جس کی بنیاد میں نے آج ڈالی ہے جس سے یقینا کفرو ضلالت کی ظلمت دور ہوگی اور دین اسلام کی روشنی سے پوری ریاست روشن ہوگی ، شمش الفقہا حضرت مولانا الحاج الشاہ مفتی شمشاد احمد مصباحی صاحب قبلہ شیخ الحدیث جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی یوپی نے فرمایا لوگو ! جس دور سے ہم سب گزر رہے ہیں یہ پرفتن دور ہے جہاں سب سے زیادہ خطرہ ایمان کے جانے کا خطرہ ہے بد عقیدگی کا خطرہ جو پلک جھپکتے ہی لوٹنے کا کام کرتی ہے ایسے نازک حالات میں اہل سنت والجماعت کا جو عقیدہ رہا ہے اس پر قائم و دائم رہنا سر بلندی اور سرفرازی کی ضمانت ہے ۔ صدر ادارہ شریعہ سلطان گنج پٹنہ بہار حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب قبلہ نے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے حالات سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو دینی عصری تعلیم و نظام کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور بھی پیدا کریں تاکہ پارلیمانی منصوبوں سے واقف ہوسکے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ اپنے اولاد کو حافظ و قاری عالم ، فاضل بنا رہے ہیں’ تو ایک اولاد کو اچھا سیاست داں بھی بنائیں یہ بھی آج کے ماحول میں قوم کے رہبری کے لئے ضرورت ہے ، مولانا بلیاوی نے مدارس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج مدارس سے ہی دین قائم ہے اس لیے دشمنان اسلام مدارس کے ساتھ ناپاک ارادہ رکھتے ہیں لہذا ہم کو مدارس کو مستحکم کرنا ضروری ہے
اس اجلاس سے اہم اور نکاتی بیان کرتے ہوئے شہزادہ طبیب ملت حضرت مولانا ارشد رضا امجدی نے کہا کہ آج جو سمرا کا یہ نام جو زبان زد اور لوگوں میں مشہور ہے اور یہ باغ علم و ادب دارالعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ جو آپ کی نظروں کے سامنے موجود ہے اس چمن کو حضرت طبیب ملت نے بڑی محنت و مشقت سے سینچا ہے اور انہی کی محنت شاقہ کا ثمرہ حسنہ ہے دور دور تک جس علاقہ میں علماء اور حفاظ نظر نہیں آتے تھے آج علماء اور حفاظ کی ایک جماعت نظر آرہی ہے طلبہ کی تربیت اور ان کے نکھار پر حضرت طبیب ملت نے بڑا گہرا توجہ دیا اور یہ ثابت کیا کہ اگر اخلاص ہو تو بڑا سے بڑا کام جس کے لیے مدت درکار ہوتا ہے اللہ تعالی قلیل مدت میں اس چیز کو پورا کر دیتا ہے، مولانا امجدی نے بتایا حضرت طبیب ملت علیہ الرحمہ نے اس علاقہ میں تعلیمی نظام کو بلند کرنے کے لیے انقلابی جہت سے کارنامہ انجام دیا ہے اور یہی عکس ان کے سجادہ نشین شہزادہ اکبر حضرت مولانا قاری اختر رضا قادری علیہ الرحمہ میں موجود تھا،حضرت قاری صاحب علیہ الرحمہ ہمہ وقت دین و ملت کی شادابی اور ملت اسلامیہ کے فروغ کے لیے افراد سازی فرماتے رہے، دم اخیر اپنے والد بزرگوار حضرت طبیب ملت علیہ الرحمہ کے نقش قدم گامزن تھے اور درس تدریس کے ساتھ رشد و ہدایت کی خدمات میں ایک تاریخی اور قابل رشک کارنامہ انجام دیا۔
حضرت قاری صاحب علیہ الرحمہ بڑے ہمت و حوصلہ کے حامل تھے بڑی سے بڑی آزمائشوں پر صابر و شاکر رہے اور خدمت دین کو فروغ دیتے رہے
اجلاس کی صدارت شہزادہ حضور طبیب ملت خلیفہ حضور گلزار ملت پیر طریقت حضرت مولانا محمد احمد رضا امجدی اخلاقی اسماعیلی صاحب قبلہ سجادہ نشیں خانقاہ عالیہ قادریہ تیغیہ یوسفیہ اخلاقیہ سمرا نے فرمائی بحیثیت سجادہ حضرت شیخ طریقت مولانا احمد رضا امجدی کا یہ پہلا پروگرام تھا جو امید سے زیادہ کامیاب رہا، حضرت شیخ طریقت مولانا احمد رضا امجدی نے آئے ہوئے مہمان کا شکریہ ادا کیا اپنے نوجوان اخلاقی کمیٹی سمرا،چوپار،شیوہر،گڑھمی,برگاؤں کے نوجوان افراد کی فعالیت کا بالخصوص شکریہ ادا کیا اور خاص دعاؤں سے نوا
ادارہ کے سکریٹری حضرت مولانا غلام احمد رضا مصباحی کی شب و روز محنت پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت اہم رہی اس درمیان
پورے علاقہ سے کثیر تعداد میں حضرت طبیب ملت علیہ الرحمہ کے تلامذہ اور معتقدین نے شرکت کی اسٹیج پر خصوصی طور پر علما موجود رہے
حضرت اظہر القادری پوکھریرا شریف نے بھی پر مغز خطاب فرمایا
خطیب اہل سنت حضرت مولانا ارتضیٰ کمال صاحب مظفر پور ، پیر طریقت حضرت مولانا محمد معین الحق یوسفی ، استاد العلماء حضرت مولانا عبدالکریم علیمی ، خلیفہ حضور طبیب ملت حضرت مولانا محمد محمود عالم نوری ،حضرت علامہ مفتی مغفور عالم رسول پور اسٹیج پر موجود رہے اس اجلاس کی سرپرستی نبیرہ سرکار چاند پور فتح پیر طریقت حضرت مولانا محمد قسیم الحق صاحب یوسفی سجادہ نشیں خانقاہ تیغیہ یوسفیہ چاند پور فتح شریف ، پیر طریقت حضرت مولانا مفتی محمد ظہیر الدین صاحب مصباحی سرپرست اعلی ادارہ ہذا نے انجام دی دارالعلوم کے پرنسپل حضرت مولانا ظفر امام مصباحی صاحب قبلہ اور حضرت مفتی غلام رسول مرکزی ، خلیفہ اختر ملت حضرت مولانا نور الاسلام منظری ، حضرت مولانا حافظ قاری غلام مرتضی ضیائی صاحب قبلہ، شاعر اسلام اخلاقی صاحب قبلہ ، حضرت قاری لعل محمد قادری صاحب قبلہ نے بڑی محنتیں کی
پروگرام میں بطور خصوصی پیرطریقت حافظ و قاری غلام معصوم تیغی سعیدی ، پیر طریقت حضرت مولانا عبداللہ احقر موہن پور ، ماہر درسیات ، ماہر علم و فن حضرت مولانا محمد رحمت علی مصباحی سمرا ، مولانا عبد القادر مصباحی حضرت مولانا حافظ و قاری عبدالعزیز اخلاقی صاحب قبلہ قیادت حضرت مولانا امجد رضا نوری صاحب قبلہ ، عالم نوجوان مقرر ذیشان حضرت مولانا محمد نور نبی یوسفی چاند پور فتح
شریک رہے
پروگرام کا آغاز کلام الہی سے حضرت حافظ نسیم اخلاقی نے کیا حافظ
پروگرام میں نعت و منقبت کے اشعار شاعر اسلام اسد اقبال کلکتوی ، محفوظ کامل مظفر پور ، افضل مظفرپور ی ، رہبر سمستی پوری، شمشیر نیپالی ، بسمل نیپالی، نے بھی پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض نقیب ہندوستان حضرت مولانا محبوب گوہر صاحب اسلام پوری، نقیب اہل سنت پھول محمد صاحب نعمت رضوی ، نقیب انقلاب ساجد رضا سلطان پوری ، نقیب ذیشان غلام معین الدین بیدم اخلاقی، نقیب سدا بہار ضیاء القادری صاحب قبلہ نے باری باری سے انجام دیئے درمیان پروگرام حضرت گلزار ملت نے اپنے ہاتھوں سے فارغین طلبہ عمامہ باندھ اور نیک دعاؤں سے نوازا ۔
حضرت شیخ طریقت مولانا قسیم الحق مدنی اور سید گلزار ملت کی مشترکہ دعائیہ پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
راجد کے گیا گھاٹ ودھان سبھا کے ایم ائل ائے نیرجن رائے نے جلسہ میں شرکت کی اور انھوں نے کئی فنڈ کی امداد کی یقین دہانی کروائی۔


