تعلیمی گلیاروں سے مرادآباد

جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیا معافی میں ختم قرآن مجید و ختم بخاری شریف

مرادآباد: 27 اکتوبر
مؤرخہ ۲۳/ربیع الثانی ۱۴۴۶ھ مطابق ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۴ء بروز اتوار بوقت ۱۱:۰۰ بجے سے ۱:۳۰ بجے کے درمیان جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیا معافی مرادآباد میں حضرت مولانا محمد عظمت رضا نعیمی صاحب کی سرپرستی میں ختم بخاری شریف کی ایک عظیم الشان مجلس منعقد ہوئی۔ اس مقدس محفل کا آغاز حضرت حضرت حافظ و قاری محمد قاسم رضا صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ بعدہ جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم کے دو طالب علموں نے یعنی محمد معراج رضا اور محمد ریحان نے بہترین انداز میں نعتیں پڑھیں اور اسکے بعد حضرت مولانا قاری قاسم رضا صاحب کا قرآن و حدیث کی فضیلت پر خطاب ہوا۔بعدہٗ جامعہ کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا محمد عظمت رضا نعیمی صاحب کا خطاب تعلیم وتربیت سے متعلق ہوا۔اور ختم بخاری شریف کے لیے حضرت مولانا مفتی محمد ناظر القادری مصباحی صاحب ( پرنسپل جامعہ قادریہ مجیدیہ بشیر العلوم بھوجپور) کی آمد ہوئی۔ حضرت نے ختم بخاری شریف سے متعلق جامع خطاب فرماتے ہوۓ بخاری شریف کی آخری حدیث کا جماعت فضیلت کی طالبات کو درس دیا اور عمدہ پیرائے میں نکات حدیث بیان کیے۔اور نظامت فرائض راقم الحروف نے انجام دئیے۔
اس موقع پر حافظ محمد فیضان مصطفیٰ دولپوری، محمد انس رضا دولپوری، حافظ محمد فیضان رضا گلڑیا معافی کا حفظ قرآن مکمل ہوا۔
تمام حضرات نے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔
اس مبارک مجلس کا اختتام سلام و دعا پر ہوا۔
مبارک مجلس میں شریک علمائے کرام:
حضرت مولانا محمد عاشق رضا مصباحی، حضرت مفتی عاصم القادری منظری، حضرت مولانا ظل حسن نعیمی، حضرت مولانا قاری محمد اشرف قادری،حضرت حافظ و قاری عبد الرؤف، حضرت مولانا قاری کلیم رضا فیضانی،حضرت حافظ و قاری محمد آصف رضا،حضرت قاری مشتاق صاحب، ماسٹر محبوب عالم ودیگر علمائے کرام و ائمہ عظام موجود رہے۔
شائع کردہ: محمد نفیس القادری امجدی پرنسپل جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیا معافی مرادآباد یوپی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے