بہار مذہبی گلیاروں سے

وہی نکاح بابرکت ہے جو سنت وشریعت کے دائرے میں ہو،مفتی قمر الزماں مصباحی مظفرپوری

مظفرپور(پریس ریلیز) الحاج ماسٹر عبدالجبارصاحب رضوی سابق مکھیا کےدولت کدے پرسعد پورہ مظفرپور میں شادی خانہ آبادی کے موقع سے میلاد شریف کی کی تقریب منعقد ہوئی۔جس کی سرپرستی خلیفہ حضور تاج الشریعہ،پیرطریقت،رہبر شریعت،قمراہلسنت،آبروئے فکروقلم حضرت مفتی محمدقمرالزماں رضوی مصباحی بانی ادارہ لوح وقلم سعدپورہ مظفرپوراورصدارت مصلح قوم وملت حضرت مولانا سلیم الزماں رضوی کمہراروی نے فرمائی۔تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز ہوااس کے بعد فہیم الزماں اکمل اورمولانا شمس نظامی نے بارگاہ رسالت میں نعتوں کا گلدستہ پیش کیا۔ بعدہ مولانا غلام جیلانی جامعی،مفتی ندیم الزماں مصباحی اور مولانا سلیم الزماں نوری کے پرمغز،نکات آفریں اور دلوں میں گھر کرنے والے نہایت دلپذیر خطابات ہوئے اخیر میں خلیفہ حضور تاج الشریعہ،آبروئے فکروقلم،لسان العصر قمر اہل سنّت حضرت مفتی محمد قمرالزماں مصباحی مدظلہ الاقدس ڈایریکٹر ادارہ لوح وقلم مظفرپور نے نکاح کے عنوان پر نہایت معلوماتی،بصیرت افروز اور چشم کشا تقریر فرمائی انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہی نکاح بابرکت ہے جو سنت وشریعت کے دائرے میں ہو،بےجااسراف،فضول خرچی اور لغویات و خرافات کی مذہب اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے اسلام نہایت صاف ستھرا دین ہے اور اور اس نے اپنے ماننے والوں کو پاکیزگی،طہارت،سیرت رسول پر عمل اور قرآن وحدیث کے احکامات پر چلنے کا حکم دیاہے اور جب ہماری تقریبات میں تقدس اور لطافت دینی ہوگی تو ایک اچھے معاشرے کی تشکیل عمل میں آئے گی،ہرطرف شریعت کی بہار دیکھنے کو ملے گی اور ہر گلی کوچے سے کردار مصطفیٰ کےاجالے برسیں گے۔ شہر کے معززین میں ماسٹر امجد رضا صاحب، ماسٹر نور عالم،ماسٹر فیروز،جناب آزاد،انجینیر نوشاد،ڈایریکٹرارشاد، ماسٹر شہاب الدین،پروفیسرنظام الدین،الحاج عتیق الرحمن،محمدنسیم صاحب،محمدجمیل اختر،ڈاکٹرمحمدشرف الدین،ماسٹر بدرالزماں،ماسٹرعبدالقادر،ماسٹرغلام مصطفی،محمدشاہدگوری،محمدسبحان رضا،محمدجمال مصطفی چشتی،محمد معین اشرف،محمددانش،محمدنظمی،محمد سلمان رضا غوثی،محمدساجد،محمدشاہد،محمدحسان رضا قادری،مصطفی رضا نعمانی،محمدعمران رضا یزدانی،محمدمبشر،افضل،تابش،نازش،محمدانس رضا عرف اذہان اورمحمدفرحان صاحبان نے کافی تعداد میں شرکت کی۔
صلوٰۃ وسلام اور قمر اہل سنّت کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے