بہار تعلیمی گلیاروں سے

مقابلہ جاتی امتحانات سے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ مولانا محمد نبیل

مدرسہ ضیاء العلوم دار الیتامی کووآں کے کامیاب طلباء و طالبات کو توصیفی سند سے نوازا گیا

موتی ہاری:26 اکتوبر (انیس الرحمن چشتی)

مدرسہ ضیاء العلوم دار الیتمی، ملحقہ خانقاہ قادریہ کووآں چکیا میں مقابلہ جاتی تحریری و تقریری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً ڈیرھ سو طلباء و طالبات نے شرکت کیا۔ اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو توصیفی سند و مڈل سے نوازا گیا۔ تلاوت قرآن کریم سے تقریب کا آغاز ہوا اور حمد و نعت پاک پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ ہٰذا کے ناظم تعلیمات مولانا محمد نبیل نے کہا کہ تعلیم اللہ و رسول کی شناخت اور انسانی اقدار کی پاسداری کے لیے نہایت ضروری ہے۔ قرآن مجید کی نازل ہونے والی پہلی آیت و سورۃ میں ہی حصول تعلیم پر زور دیا گیا ہے‌۔ مقابلہ جاتی امتحان تعلیمی نظام کا ایک اہم حصہ ہے ۔ جس کا بنیادی مقصد طلبہ کی تعلیمی صلاحیت و لیاقت کا اندازہ لگانا ہے۔ امتحان سے تعلیمی معیار میں بھی ترقی آئے گی اور ادارے کا بنیاد بہتر اور بلند ہوگا ۔ امتحانات طلبہ کو سیکھنے سمجھنے اور نصاب کو برقرار رکھنے کا ایک پیمانہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے علم کا تجربہ کرنے کا بھی ایک مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔
جبکہ مولانا ریاض احمد نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے۔ علم کے بغیر ہم کسی بھی موڑ پر کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنی ساری توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ مدرسہ ہذا کے معلم حافظ ریاض شرافت نے کہا کہ ہمارا تعلیمی معیار بہتر سے بہتر ہونا چاہیے تاکہ ہمارے طلباء کو آگے بڑھنے میں مدد ملے۔ ہم اپنے بچوں کو دینی و عصری تعلیمات سے آراستہ کریں تاکہ دنیا و آخرت کی کامیابی کی جاسکے۔
اس موقع پر مدرسہ کے استاد حافظ ناصر حسین، محمد وسیم، حافظ مخدوم اور مدرسہ انتطامیہ کے کارکنان سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے