ممبئی: یو۔پی۔ کے بہرائچ ضلع میں واقع مہراج گنج میں گزشتہ دنوں ہوئے فساد سے متاثر مسلمانوں کی مدد کے لیے آل انڈیا سنی جمعية العلماء اور رضا اکیڈمی ممبئی نے مشترکہ طور پر امداد کی اپیل کی ہے۔
اس اپیل میں کہا گیا ہے کہ فساد سے متاثر لوگوں کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے اور وہ اب بہت ساری پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ ان کی مدد کے لیے عوام سے زیادہ سے زیادہ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
اس اپیل کو مفتی اعظم محمد سعید نوری نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء اور بانی رضا اکیڈمی نے جاری کرتے ہوئے کہا کہ امداد کی جمع شدہ رقوم رضا اکیڈمی کے دفتر میں جمع کریں تاکہ بروقت متاثرین کی امداد ہوسکے اور ان کی روزمرہ کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔
