نوادہ(بہار )
نوادہ( پریس ریلیز) ادھر حالیہ چند مہینوں سے بہارکے سبھی سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو e_ Shiksha kosh ایپ پر آن لائن حاضری درج کرنے کا بہار کے محکمۂ تعلیم نے حکم دیا جس کے تحت بہارے سارے اساتذہ آن لائن حاضری بنا رہےہیں مگر غور طلب امر یہ ہے کہ بہار میں ہندی میڈیم اسکولوں کے ساتھ اردومیڈیم اسکول بھی اچھی تعداد میں ہیں ہندی میڈیم اسکولوں میں ہفتہ واری تعطیل اتوار کو رہتی ہے جب کہ اردو میڈیم اسکولوں میں جمعہ کو ہفتہ واری تعطیل قدیم عرصے سے ہوتی چلی آرہی ہے جب کہ اردو میڈیم اسکول اتوار کو کھلے رہتے ہیں بہار حکومت کے محکمہ تعلیم نے جو اساتذہ کے لئے آن لائن حاضری درج کرنے کے لئے e-shiksha kosh app جاری کیاہے اس میں اتوار کو تو week off دکھاتا ہے مگر اُردو میڈیم اسکولوں میں جمعہ کے دن جو کہ چھٹی کا دن ہے اس میں week off نہیں دکھارہاہے بلکہ اس دن Absent دکھاتا ہے اگر وقت رہتے اس میں سدھار نہیں کیاگیا تو اردو میڈیم اسکولوں کے لاکھوں اساتذہ جمعہ کو Absent رہیں گے اور اس دن کی تنخواہ سے انہیں اگر محروم کردیا جاتاہے تو یہ اُردو میڈیم اسکولوں کے لاکھوں اساتذہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہوگی جس کا ذمہ دار آخر کون ہوگا؟ چوں کہ محکمہء تعلیم نے اپنے جاری مکتوب میں یہ واضح کردیا ہے کہ اب ماہ اکتوبر2024 سے اساتذہ کو تنخواہ آن لائن حاضری کی ہی بنیاد پر دی جائے گی ایسے میں اُردو میڈیم اسکولوں کے سارے اساتذہ ذہنی انتشار کے شکار ہیں مذکورہ بالا خیالات کا اظہار مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری ضلع صدر بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نوادہ نے اپنے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کیاہے اسی کے ساتھ مہجور القادری نے ایپ کا اسکرین شاٹ بھی بھیجا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتاہے آخر میں مولانا مہجور القادری نے بہار سرکار کے محکمۂ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جناب ایس سدھار تھ سے مطالبہ کیا کہ ہے اس e-shiksha kosh app پر نظر ثانی کرتے ہوئے فوری طور پرغور کرکے اس کا حل نکالیں تاکہ اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کا ذہنی انتشار اور کشمش دور ہو۔