بہار مذہبی گلیاروں سے

شہنشاہ بغداد نے فروغِ علم اور اشاعت دین میں بڑا کلیدی کردار ادا کیا: مفتی قمرالزماں مصباحی مظفرپوری

مظفرپور(پریس ریلیز)سرزمین محمدپورمبارک،پوسٹ پرشوتم پور،ضلع مظفرپوربہار میں محمد نورالہدی رضوی کے عشرت کدہ پر محفل غوث اعظم رضی اللہ عنہ کااہتمام کیا گیا۔جس کی سرپرستی خلیفہ حضور تاج الشریعہ،پیرطریقت،رہبر شریعت،قمراہلسنت،آبروئے فکروقلم حضرت مفتی محمدقمرالزماں رضوی مصباحی بانی ادارہ لوح وقلم سعدپورہ مظفرپوراورصدارت مصلح قوم وملت حضرت مولانا سلیم الزماں رضوی کمہراروی نے فرمائی۔تلمیذ تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی محمد آل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکار بغداد کا مقام ومرتبہ صف اولیاء میں ایسے ہی ہے جیسے نبیوں میں امام الانبیاء کی ذاتِ گرامی ہے۔شہنشاہ خطابت حضرت مولانا مفتی محمدندیم الزماں اجمل مصباحی مظفرپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح سارے رسولوں نے آقائے نامدار کی آمد پاک کی بشارت دی اسی طرح سارے اولیاء نے شہنشاہ بغداد کی آمد کا چرچا کیا۔خطیب العصر حضرت مولانا غلام جیلانی جامعی نے قرآن وحدیث سے اولیائے کرام کی کرامتوں کو ثابت کرتے ہوئے کہا کہ حضور غوثِ پاک کی شان کرامت یہ تھی کہ آپ نے اللہ تعالی کی دی ہوئی طاقت وقدرت سے کتنے مردے زندہ کیے،اندھوں کو روشنی عطا کی اوررہزنوں کو رہبر شریعت بنادیا۔خلیفہ حضور تاج الشریعہ شیخ طریقت رہبر شریعت قمراہلسنت حضرت مولانا مفتی محمد قمرالزماں مصباحی مظفرپوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ قطبِ ربانی حضور غوثِ اعظم کی ذات بابرکات مظہر شان مصطفائی تھی۔آپ حلم ومروت،جودوسخا،علم وعرفان،معرفت وحقیقت،زہدوتقوی،اخلاص ووفا،حق گوئی وبےباکی کے پیکرجمیل تھے پوری زندگی قرآن وحدیث،فقہ وتفسیر،خدمت خلق،عبادت وریاضات،کشف ومجاہدہ اور درس وتدریس میں گزاری اور بےشمار افراد کو زیور علم سے آراستہ کیا اور لاکھوں گم کشتگانِ راہ کوخدائے پاک کا عرفان بخشا۔
شاہکار ترنم حضرت قاری اعجاز صاحب امرک،مداح رسول حضرت کلیم دانش مظفرپوری نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کومحظوظ ولطف اندوز کیا۔نقابت کے فرائض نقیب سدا بہار حضرت مولانا ضیاء المصطفی مدنی مظفرپوری نے بڑے اچھے اندازمیں انجام دیئے۔اس پروگرام میں گاؤں اور شہر کے معززین میں محمدعثمان،محمدنورالہدی،محمد نورعالم،ماسٹر امجدرضا،پروفیسر نظام الدین،ماسٹرشہاب الدین،ڈاکٹرعبدالصمدصاحب،ڈاکٹر رئیس الدین،شہنواز رحمت،ماسٹرغلام ربانی،جناب عتیق الرحمان پونہ،محمدنوشاد،محمدرفیع عالم عرف منا،محمدمرتضی،محمدعلاءالدین،محمدقمرالحق،محمدمین الحق،محمدنوشاد عالم،محمددلارے،ماسٹرمحمد بدرالزماں،محمدحسن امام ریاض،محمد احمدرضا،سبحان رضا نورانی،ماسڑغلام مصطفی،محمدفہیم الزماں اکمل،محمد جمال مصطفی چشتی،فیاض عالم،رئیس الدین،محمدمبشر،محمدحسان رضا قادری،سلمان رضا غوثی،نعمانی،دانش،نظمی،یزدانی،فرحان،فیصل،محمدانس رضا عرف اذہان،فیض رضا فیض،راجا بابو،محمدسونو،محمدگلاب،محمدشاہنواز،محمدرحمت علی،محمدارباز،محمدانتخاب،محمدارمان،محمدسبطین،محمدتحسین،محمدشاد،محمداختر،محمدجامی،اورمحمدشامی شریک ہوئے۔صلوۃ وسلام اورمصلح قوم وملت حضرت مولانا سلیم الزماں رضوی کمہراروی کی رقت آمیز دعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے