بہار

سرکار غوث اعظم مادر زاد ولی کامل تھے۔مفتی آل مصطفی مرکزی مظفرپوری

مظفرپور(پریس ریلیز)سرزمین محمدپورمبارک،پوسٹ پرشوتم پور،ضلع مظفرپوربہار میں الحاج محمد نور عالم رضوی کے دولت کدہ پر جشن غوث اعظم رضی اللہ عنہ کااہتمام کیا کیا۔جس کی سرپرستی خلیفہ حضور تاج الشریعہ،شیخ طریقت،رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی محمدقمرالزماں مصباحی بانی ادارہ لوح وقلم سعدپورہ مظفرپور۔صدارت تلمیذ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی آل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری نے فرمائی۔تلاوت قرآن سے بزمِ نور کا آغاز ہوااس کے بعد حمدو نعت کا دور شروع ہوا۔حضرت مولانا نعیم الدین صاحب نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپ کی پوری زندگی سنت وشریعت سے عبارت تھی۔ہرلمحہ پاس شرع رکھتے۔فرض،واجب اورسنت توبڑی بات ہے مستحبات پر بھی سختی سے عمل فرماتے تھے۔تلمیذ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی آل مصطفی مرکزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ مادر زاد ولی تھےاٹھتے بیٹھتے آپ سے کرامتوں کا صدور ہوتاتھا۔حضرت مولانا سلیم الزماں نوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ کریم نے آپ کو عرفان کی وہ بلندی بخشی تھی کہ بغداد میں رہ کر پوری دنیا کامشاہدہ فرماتے تھے۔حضرت مولانا مفتی ندیم الزماں اجمل مصباحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غوثِ اعظم کی شان بہت بلند ہےانہوں نے رضائے مصطفے کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا اس کا صلہ یہ ملا کہ تاجدارِ ولایت کا درجہ ملا۔حضرت مولانا مفتی عبدالقادرناز قادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ غوث پاک سے اصل محبت یہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلیں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہیں۔خلیفہ حضور تاج الشریعہ شیخ طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی قمرالزماں مصباحی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ریاضت ومجاہدہ،زہدوتقوی،علم وفضل،عرفان وسلوک،فقہ وافتا،تذکیروخطابت اور ارشاد وہدایت کے بلند منصب پرفائز تھے آپ کےروحانی اقدار اعلیٰ مرتبت کا یہ حال ابتلاء وآزمایش کی راہوں سے گزارنے کے بعد اللہ تعالٰی نے آپ کے سرپرتاجدار ولایتِ کاتاج زریں رکھااور پوری دنیا کی ولایت کی سربراہی آپ کو سونپی۔
شہنشاہ ترنم حضرت قیصرمظفرپوری،شاہکار ترنم حضرت مولانا شمش نظامی مظفرپور،شہنشاہ نغمات حضرت قاری اعجاز صاحب امرک،مداح خیرالانام حضرت عرفان رضا بیدم مظفرپوری نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کومحظوظ ولطف اندوز کیا۔نقابت کے فرائض نقیب سدا بہار حضرت مولانا ضیاء المصطفی مدنی مظفرپوری،حافظ شمشاد عالم مظفرپورنے بڑے اچھے اندازمیں انجام دیئے۔اس پروگرام میں گاؤں اور شہر کے معززین میں محمد عثمان،محمدنورالہدی،محمدنورعالم،ماسٹر امجد رضا،محمدنوشاد،محمدمنا،ماسٹرمحمدبدرالزماں،محمدحسن امام،محمد احمدرضا،سبحان رضا نورانی،غلام مصطفی،محمدجمال مصطفی چشتی،محمدساجدرضا،محمدشاہد،محمدفیصل،محمد یزدانی،محمدفرحان،راجا بابو اور انس رضا عرف اذہان شریک تھے۔اس پروگرام کو اسلامک انٹرنیشنل ویب سائٹ اہلسنت نیٹورک(محمدشہباز عالم رضوی)کے ذریعہ لائیو(LIVE) نشر کیا گیا۔صلوۃ وسلام اور خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی قمرالزماں مصباحی کی دعاپرمحفل اختتام پذیرہوئی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے