تعلیمی گلیاروں سے گونڈہ

مفتی احمد رضا علیمی و مفتی تبریز عالم نے جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ کا دورہ فرمایا

تعلیمی تعمیری سرگرمیوں کا جائزہ لیا

گورا چوکی/گونڈہ:
خلیفہ طاہر ملت مفتی محمد اسرار احمد فیضی واحدی ناظم اعلی جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ نسواں عربی کالج علی پور بازار نے علماء کرام کی زیارت حرمین شریفین کی واپسی پر عمرہ کی فضیلت اہمیت اس کے برکات انوار و تجلیات پر روشنی ڈالی اور اپنے بیان میں کہا۔ کہ عمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اور ادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت ادا کیا جا سکتا ہے۔
اسلام کی بنیاد پانچ ارکان پر ہے ان میں سے ایک حج و عمرہ ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف عائد کردہ وہ فریضہ ہے جسے ہر مسلمان پر سال میں ایک بار یا زندگی میں ایک بار بشرط استطاعت ادا کرنا لازم ہے۔اس کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔حج کی قبولیت سے گزشتہ سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ عمرہ عبادات کا مرقع دین کی اصلیت اور اس کی روح کا ترجمان ہے ۔یہ مسلمانوں کی اجتماعی تربیت اور ملت کے معاملات کا ہمہ گیر جائزہ لینے کا وسیع و عریض پلیٹ فارم ہے جہاں شریعت نے امت مسلمہ کو اپنے اور دنیا بھر کے تعلقات و معاملات کا تجزیہ کرنے کے لیے سالانہ بین الاقوامی سٹیج مہیا کیا ہے تاکہ وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کے معاملہ میں اپنی کمی بیشی کا احساس کرتے ہوئے توبہ استغفار اور حالات کی درستگی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ۔

واضح ہوکہ خلیفہ حضور قائد ملت علامہ مفتی احمد رضا صاحب قبلہ علیمی صاحب قبلہ نے زیارتِ حرمین شریفین کی واپسی پر نیز آپ کے ہمراہ علامہ مفتی تبریز عالم صاحب قبلہ نے جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ نسواں کالج مقام پوسٹ نرہرپور علی پور بازار کا دورہ کیا اور تعمیری تعلیمی سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔۔جس میں مفتی محمد رضا صاحب و مفتی تبریز عالم صاحب کی گل پوشی کرکے رومال عمامہ وغیرہ پیش کیا گیا ۔ دونوں حضرات نے تعمیری تعلیمی کارکردگی دیکھ کر بڑی مسرت و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور جامعہ کی ترقی کے لئے مزید دعائیں کی۔اس مبارک و مسعود موقع پر کثیر تعداد میں علماء کرام و حفاظ کرام تشریف لائے ۔بالخصوص حضرت علامہ بدرالدین نظامی صاحب قبلہ،حضرت علامہ اختر رضا علیمی نظامی صاحب قبلہ، حضرت علامہ ابوالکلام صاحب قبلہ نوری،حضرت حافظ حکیم صبغۃ اللہ صاحب فیضی،حضرت مولانا کرم حسین صاحب سبحانی،قاری غلام سرور مجسم واحدی قاری اویس رضا واحدی، محمد فیض رضا و
جامعہ کے اساتذہ کرام حضرت علامہ محمد علی رضا نظامی صاحب قبلہ
حضرت حافظ وقاری مولانا سیف رضاعلیمی صاحب ،حضرت مولانا علی حسین فیضی صاحب وغیرہ موجود تھے ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے