دعوت نامہ
پیغامِ علم و عمل کانفرنس
بمقام: بچباری، چانچل، مالدہ، بنگال
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
علم و حکمت کے گوہرِ نایاب جو دلوں کو عرفان کی بلندیوں تک پہنچاتے ہیں۔ ایک ساعت قریب آ رہی ہے، دارالعلوم جہانگیریہ منظر اسلام بچباری چانچل، مالدہ بنگال کی فضا میں علم کی بارش ہوگی اور روحانیت کے پھول اپنی خوشبو بکھیرتے نظر آئیں گے۔ 18 جمادی الاولی 1446ھ، بمطابق 21 نومبر 2024ء کو وہ یادگار لمحہ آئے گا۔
استاذی الکریم مناظرِ اسلام، فاتحِ بنگلور، خلیفۂ اجلِ حضور تاج الشریعہ و محدث کبیر، محققِ عصر، فقیہِ دوراں، تاج الفقہاء حضرت علامہ الشاہ مفتی اختر حسین قادری علیمی دامت برکاتہم العالیہ، صدر شعبۂ افتاء جامعہ علیمیہ، جمدا شاہی، بستی، یوپی، ہند کی تشریف آوری ہے۔
حضرت موصوف، وہ پیکرِ علم و فضل ہیں جن کے افکار کی روشنی دور تک پھیلی ہوئی ہے، اور جن کا علمی وقار اہل علم خوب جانتے ہیں۔ آپ کی تحریریں اس کی بین ثبوت ہیں۔ اور آپ کا اندازِ تقریر ماشاء اللہ کیا کہنے! دلائل سے بھرپور، مثالیں اور سادہ زبان، عام سے عام آدمی آپ کی تقریر سے منور ہوتے ہیں۔
بہر کیف! راقم الحروف نہایت ادب و احترام کے ساتھ دعوت دیتا ہے کہ اس نورانی محفل میں شریک ہو کر علم کی بہار اور حکمت کی ہوا سے اپنے دل و دماغ کو معطر کریں، روحوں کو مدتوں تک ترو تازہ رکھے گی۔
الداعی الی سبیل الرشاد
محمد توصیف رضا قادری علیمی عفی عنہ
مؤسس اعلیٰ حضرت مشن، کٹیہار، بہار (ہند)
19 اکتوبر 2024ء، 15 ربیع الآخر 1446ھ
https://whatsapp.com/channel/0029VaAGZrkKwqSPtDoNek0f
https://t.me/RazviDarulqalam