راجستھان مذہبی گلیاروں سے

مدرسہ فیضان مصطفیٰ جانپالیہ میں جشن غوث اعظم دستگیر بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا

مدرسہ فیضان مصطفیٰ جانپالیہ کے وسیع وعریض صحن میں ایک عظیم الشان جلسہ بنام جشن غوث اعظم دستگیر 18 اکتوبر 2024 کو منعقد ہوا۔
جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔ بعدہ مدرسہ فیضان مصطفیٰ جانپالیہ اور دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے طلبہ اور طالبات نے نعت و منقبت، تقرریر اور دینی ومذہبی اور تاریخی معلومات پر مشتمل مکالمہ پیش کیا۔ بعدہ شہنشاہ ترنم مداح خیرالانام حضرت قاری عطاء الرحمن قادری نے بہترین نعتیہ کلام پیش کیا۔ پھر مولانا ریاض احمد سکندری انواری فاضل دارالعلوم انوار مصطفی سہلاؤ شریف نے شان اولیاء پر شاندار خطاب کیا اور آخر میں خطیب اہلسنت حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری نے عظمت اسلام اور شان غوث اعظم کے عنوان پر شاندار خطاب کیا۔ آخر میں صلوٰة و سلام کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔
نظامت کے فرائض نقیب اہلسنت حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری اور مولانا جان محمد صاحب انواری نے انجام دیئے۔
اہم شرکاء میں حضرت سید ابراہیم شاہ بخاری سہلاؤ شریف، حضرت سید صحبت علی شاہ مٹاری عالمسر، حضرت سید جمن شاہ بخاری سہلاؤ شریف، بہادر خان سرپنچ جانپالیہ، نور محمد سمیجا، خلیفہ شمار خان جانپالیہ، حاجی نور محمد درس جانپالیہ، مولانا شمار علی قادری انواری، مولانا محمد علی قادری، مولاناروشن دین انواری، مولانا خالد رضا انواری،مولاناجان محمد قادری، فخرالدین، شمار خان منگلیا، آدم خان جنج، عطائی خان سمیجا، اسماعیل خان منگلیا، رمضان سمیجا اور تمام علماء کرام و خلفائے جیلانی جماعت موجود رہے۔

رپورٹ:- (مولانا) عبد الرؤف انواری
خادم:مدرسہ فیضان مصطفیٰ جانپالیہ،تحصیل:سیڑوا،ضلع:باڑمیر(راجستھان)

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے