بہار مذہبی گلیاروں سے

گیارہویں شریف کے موقع پر مدرسہ فردوسیہ میں قرآن خوانی و محفل غوث الوریٰ کا انعقاد

حضرت غوث پاک نے سچ کہہ کر ڈاکوؤں کو صراط مستقیم پر لاکر کھڑا کردیا: حافظ محمد توصیف عالم 

بہار شریف (پریس ریلیز)

شہر بہار شریف کا مشہور و معروف محلہ بڑی درگاہ کے واقع پٹھان ٹولی مدرسہ فردوسیہ میں قطب ربانی محبوب سبحانی غوث الصمدنی غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد منائی گئی، بعد نمازِ فجر مدرسہ فردوسیہ کے درجنوں طلبا نے قرآن خوانی کا اہتمام کیا اس کے بعد مدرسہ فردوسیہ بڑی درگاہ کے مہتمم حضرت حافظ و قاری محمد توصیف عالم اصدقی بہاری نے گیارہویں شریف کی فضیلت طلبا کو بتاتے ہوئے کہا کہ آج حضرت سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر کی جیلانی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جب تک بزرگانِ دین کی تعلیمات کو زندگی کے شب و روز میں نہ اتارے گے ہم کامیاب ہوہی نہیں سکتے آج گیارہویں شریف کے موقع پر گھروں میں دکانوں میں فاتحہ خوانی ہوئی مگر غوث الاعظم کی تعلیمات کیا ہے اس سے مسلمان کوسوں دور ہے قاری موصوف نے کہا کہ حضرت سیدنا غوث الاعظم بچپن میں سچ بول کر درجنوں ڈاکوؤں کو صراط مستقیم پر لاکر کھڑا کردیا یہ سچ بولنے کی برکت تھی اور آج کا مسلمان جھوٹ غیبت و چغل خوری میں زندگی کے شب و روز گزار رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت تک کامیابی کی منزلوں کو طئے نہیں کرسکتے جب تک بزرگانِ دین کی تعلیمات کو زندگی میں نہ اتارلیں اس کے بعد نمازِ ظُہر سے قبل صلاۃ و سلام اور رقت آمیز دعاؤں پر محفل اختتام کو پہنچا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے