خانقاہوں سے وابستگی دین و ایمان کے تحفظ کی ضمانت۔ علامہ ضیاء المجتبی کامل
موتی ہاری (انیس الرحمن چشتی)
خانقاہ جنابیہ و دارالعلوم علیمیہ ضیاء العلوم حسینی شریف میں محبوب المشائخ حضرت جناب علی شاہ قادری تیغی علیہ الرحمہ کا 70/واں و برہان العارفین حضرت مولانا محمد عمر علی قادری تیغی علیہ الرحمہ کا 22/واں عرس مقدس روایتی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ پیر طریقت حضرت علامہ الحاج ضیاء المجتبی کامل سجادہ نشیں خانقاہ جنابیہ حسینی شریف کی سرپرستی میں عرس کی تمام تقریبات ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ دارالعلوم علیمیہ ضیاء العلوم حسینی شریف کے فارغ التحصیل درجنوں طلباء کے سروں پر علماء و مشائخ کے ہاتھوں دستار فضیلت باندھی گئی اور کئی معتبر شخصیات کو خلافت و اجازت سے نوازا گیا۔
اس موقع سے منعقدہ سرکار حسینی کانفرنس و جشن دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے غازی ملت حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی سابق راجیہ سبھا ممبر نے کہا کہ اولیاء اللہ نے رحمت دوعالم کی تحریک انسانیت کو لیکر آگے بڑھے اور لاکھوں گمراہ افراد کو راہ راست پر گامزن کردیا۔ محبوب المشائخ حضرت الحاج الشاہ جناب علی قادری تیغی آبادانی علیہ الرحمہ کے آستانے سے ایک زمانہ فیضیاب ہورہا ہے۔ لوگ اپنی علمی و روحانی تشنگی بجھا رہے ہیں۔ موجودہ دور میں ہم ادارہ شرعیہ کی تحریک کو آگے بڑھانا نہایت ضروری ہے۔ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ کے سربراہ اعلیٰ حضرت علامہ عبد الحفیظ مصباحی نے کہا کہ علم کی دولت نہایت قیمتی دولت ہے۔ تعلیم کے بغیر ہم کسی بھی موڑ پر کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔ ہمارے مدارس اسلامیہ اس سمت میں بہت خوب کارکردگی کا مظاہرہ پیش کررہی ہیں۔ ہماری خانقاہیں ہمارے ایمان و عقائد و نظریات کی تحفظ و بقا کی آماجگاہیں ہیں۔
خانقاہ جنابیہ کے سجادہ نشیں پیر طریقت حضرت علامہ الحاج ضیاء المجتبی کامل نے کہا کہ علم و عمل کی درستگی، فکر و فن کی خوبصورتی کے لیے ہمارے اسلاف نے جو تحریک شروع کی ہم اسی جنابی تحریک کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ مفتی بدر عالم مصباحی پرنسپل الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینی شریف میں قائم خانقاہ و دارالعلوم روحانی و علمی تشنگی بجھانے میں مصروف ہیں۔ ہمارے اکابرین نہایت سادگی سنجیدگی متانت کے ساتھ اپنی زندگی گزارتے تھے۔ ان کا اخلاق و کردار اسوۂ حسنہ کے مطابق تھا۔ اس لیے ہم موڑ پر کامیاب ہوئے۔مولانا آصف اقبال جھار کھنڈ نے کہا کہ اولیائے عظام کے دامن کرم سے وابستہ ہوکر اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔ ملک میں نفرت کا زہر ایسا گھولا کہ ایک انسان دوسرے انسان کا جانی دشمن بنا ہوا ہے جو نہایت افسوس ناک ہے۔
اس موقع سے مولانا نعیم الدین مصباحی نائب سربراہ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور، مفتی محمد شمیم قادری سیوان، مولانا غلام مصطفیٰ جامی، مولانا راشد ضیاء مصباحی، مولانا عظیم الدین ثقافی، مفتی محمد ابرار احمد علیمی، قاری احمد رضا، حافظ حسنین رضا، مفتی اذان الحق مرکزی، مفتی مستقیم رضا مصطفائی، مولانا صدر الحسن نوری، مولانا حسنین رضا، مولانا صدام حسین مصباحی، مفتی عبد الوہاب مصباحی، مولانا لطیف الرحمن مصباحی، مفتی ولی اللہ قادری، مفتی محمد رضا امجدی، مولانا محبوب عالم، مولانا علی رضا، مفتی نور محمد حیدری، مولانا ناز محمد قادری، مولانا محبوب شبنم مہسوی، مولانا رستم اقبال نظامی، مولانا کمال خان، محب الحق خان، جمال احمد خان قادری، وصیل احمد خان، محمد کوثر علی، مکھیا فیضان مصطفیٰ تیغی، قاری سراج الدین سراجی، حافظ عبید رضا، محمد نصرالدین سمیت ہزاروں افراد موجود تھے۔