حضور اکرم کی گستاخی اور مذہبی کتاب کی توہین کے خلاف حکومتیں سخت قانون وضع کریں : الحاج محمد سعید نوری
دہلی : 11 اکتوبر شہزادہ تاج الشریعہ مولانا عسجد رضا خان نے ملک میں بڑھتی شان رسالت میں گستاخی کو لیکر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تحفظ ناموس رسالت جیسےحساس مسلے پر جب حکومتیں اپنے سیاسی مفادکے لیے مجرمین کو کھلا چھوڑ دیں اور اس بھیانک جرم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ہی مقدمہ درج کیا جانے لگے تو ملک کی عدالت عظمی سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہئے تاکہ بھارت میں جو مذہبی تشدد کو ہوا دی جارہی ہے اس پر لگام لگ سکے مولانا عسجد رضا خان نے اگے کہا کہ کسی بھی مذہب اور مذہبی پیشوا کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو سخت دفعات کے تحت جیل میں ڈال دیا جاناچاہیے کہ وطن میں شانتی رہے اشانتی نہ پھیلنے پائے دہلی میں ہونے والے علماے کرام کی ایک میٹنگ میں الحاج محمد سید نوری نے کہا کہ بریلی سے مولانا عسجد رضا خان نے یہ بیان جاری کیا ہے نوری صاحب نے کہاکہ حکومتیں ناموس رسالت پر قانون بنائیں کہ اے دن ہونے والے اس طرح کی بد ڑبانی کو روکا جاسکے اور ملک میں نفرت پروان نہ چڑھنے پائے بریلی سےجاری عسجد رضا کے بیان اور نوری صاحب کی تجویز کو علمائے کرام دہلی نے خوب سراہا اوراس کی حمایت کا اعلان کیا مٹیا محل دہلی کی فاروقیہ بکڈپو میں علمائے کرام اس میٹینگ کی صدارت الحاج معین الدین اشرفی نے کی اس میں کچھوچھہ شریف سے حضرت سید بابر اشرف مولانا غلام ربانی مکتبہ جام نور مولانا محمد حسن خواجہ بکڈپو مولانا سید قیصر خالد حافظ مشکور کے علاوہ دہلی کےدیگرعلمائے کرام موجود تھے۔
![](https://news.hamariaawaz.com/wp-content/uploads/2024/10/IMG-20241011-WA0022-1024x575.jpg)