بہار مذہبی گلیاروں سے

10 اکتوبر کو منایا جائے گا محبوب المشائخ و برہان العارفین کا عرس مقدس

  • ملک کے نامور علماء و مشائخ کی ہوگی شرکت، عرس و جشن دستار فضیلت کی تیاریاں مکمل

موتی ہاری: 8 اکتوبر (انیس الرحمن چشتی)

ریاست بہار کی نہایت معروف و مشہور خانقاہ، خانقاہ جنابیہ حسینی شریف مشرقی چمپارن کے احاطے میں 10 اکتوبر 2024ء بروز جمعرات کو عارف باللہ محبوب المشائخ حضرت مولانا محمد جناب علی شاہ قادری تیغی آبادانی علیہ الرحمہ کا 70/ واں برہان العارفین حضرت مولانا الشاہ عمر علی قادری تیغی علیہ الرحمہ کا 22/واں عرس مقدس و جشن دستار فضیلت کا انعقاد نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جائے گا۔ جس کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔ خانقاہ جنابیہ کے سجادہ نشیں پیر طریقت حضرت علامہ الحاج ضیاء المجتبی کامل نے اس کی اطلاع دی اور مزید بتایا کہ اس موقع سے ملک کے مشاہیر علماء و مشائخ کی تشریف آوری ہوگی۔ بالخصوص شہزادۂ حافظ ملت حضرت علامہ الحاج عبد الحفیظ مصباحی سربراہ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ، حضرت علامہ مولانا مفتی بدر عالم مصباحی پرنسپل الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور، حضرت علامہ محمد نعیم الدین مصباحی نائب سربراہ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ، غازی ملت حضرت علامہ مولانا غلام رسول بلیاوی سابق راجیہ سبھا ممبر و مہتمم ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار ، حضرت مولانا مفتی غلام غوث قادری خواص پور، حضرت مولانا آصف اقبال جھارکھنڈ، شاعر اسلام مبارک حسین مبارک جھارکھنڈ سمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت ہوگی۔ عرس کی تمام تقریبات مقررہ اوقات میں خانقاہ جنابیہ کے رسم و رواج کے مطابق ادا کی جائیں گی۔ جملہ عاشقان اولیائے کرام سے شرکت کی پرخلوص گذارش ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے