نوادہ( پریس ریلیز) تنظیم علمائے حق ضلع نوادہ کے صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے اپنے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس بات پر گہرے غم وغصہ کا اظہار کیا کہ آئے دن ملک میں بانئ اسلام کی شان اقدس میں نازیبا کلمات کہے جارہے ہیں اور ایسے شرپسند عناصر پر لگام نہیں لگائی جا رہی ہے جس سے ملک کے امن و امان کو خطرہ درپیش ہوتا چلا جارہا ہے ادھر چند برسوں سے یتی نرسنہا نند لگاتار رسول ہاشمی کی شان میں گستاخی کرتا جارہاہے جب کہ ایک مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے نبی کی شان میں ذرہ برابر بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا مولانا نے آگے کہا کہ کوئی مذہب کسی بھی مذہبی پیشوا کی گستاخی کی اجازت نہیں دیتا ہے ملک ہندوستان میں کئی مذاہب کے لوگ بستے ہیں اور ہر ایک دوسرے کو ہر کسی کے مذہب کا احترام کرنا چاہئیے مگرکبھی نوین جندل،کبھی نپورشرما اور اب یہ یتی نرسنہا نند جیسے ملعون کسی کی پرواہ کئے بغیرشان رسالت میں برابر گستاخیاں کرتا جارہاہے جس سے عالم اسلام میں کافی بے چینی پائی جارہی ہے چوں کہ رسول کریم پوری انسانیت کے لئے نبی بن کر تشریف لائے ہیں اور ان کی زندگی سبھوں کے لئے مشعل راہ ہے ایسی پاکیزہ ذات کی شان میں کوئی گستاخی پہ گستاخی کرتا جائے اور اسے کسی طرح کی سزاتک نہ ملے یہ ایک زبردست تشویش کا باعث ہے آخر کب ہم مسلمانوں کے صبر کا امتحان لیا جائے گا مسلمان قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں چاہتا بلکہ اسے تو بھارت کے آئین پر یقین اور بھروسہ ہے مہجور القادری نے آخر میں حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یتی نرسنہا نند کو بلا تاخیر قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ملک کے امن وامان اور سالمیت برقرار رہے۔
