بہار تعلیمی گلیاروں سے

نوادہ ڈی پی او استھاپنا نے اتوار(چھٹی) کے دن اساتذہ کو تنخواہ دے کر ایک نئی مثال قائم کی ہے: مہجور القادری

نوادہ: 7 اکتوبر (پریس ریلیز )
ضلع نوادہ میں اساتذہ کی تنخواہوں کے سلسلے میں ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ ڈی پی او استھاپنا (ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر) محترم جناب ڈاکٹر تنویر عالم صاحب نے تمام تر روایتوں اور توقعات کے برخلاف اتوار جیسے چھٹی کے دن اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ عمل تعلیمی حلقوں اور عام عوام میں خوب سراہا جا رہا ہے ڈی پی او استھاپنا جناب ڈاکٹر تنویر عالم صاحب کی اس بروقت مداخلت نے نہ صرف اساتذہ کو راحت دی، بلکہ نظام میں بہتری اور تیزی لانے کے عزم کا ثبوت بھی دیا۔

عام طور پر سرکاری دفاتر بینک سمیت میں اتوار کو تعطیل ہوتی ہے اور ملازمین اپنے گھروں میں آرام کرتے ہیں۔ اس کے باوجود نوادہ کے ڈی پی او استھاپنا نے حالات کی سنگینی اور برادران وطن کا ایک بڑا تہوار درگا پوجا کو دیکھتے ہوئے، بغیر کسی تاخیر کے اتوار کے دن تمام متعلقہ عملے کو متحرک کر دیا تاکہ اساتذہ کو تنخواہ جاری کی جا سکے۔اس کے لئے موصوف نے اتوار جیسے چھٹی کے دن بینک کھلواکر اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی کو اولین ترجیح دی جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں مذکورہ بالا خیال کا اظہار بہار اسٹیٹ اُردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع نوادہ کے صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے کیا۔
اور کہا کہ یہ اقدام ایک بہترین مثال ہے کہ اگر عزم اور نیت ٹھیک ہو تو چھٹی کا دن بھی عوامی فلاح کے کاموں میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ یہ روایت دیگر اضلاع میں بھی اپنائی جائے گی تاکہ اساتذہ کے مسائل فوری طور پر حل کئے جا سکیں۔”

ضلع بھر کےاساتذہ نے بھی اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بروقت ادائیگی نے تہوار کی خوشیوں میں چار چاند لگادیا۔ ا مقامی اساتذہ علی امام اور مظفر صبانے کہا کہ جب یہ خبر ملی کہ آج اتوار کو ہمیں تنخواہ ملے گی تو یقین ہی نہیں آیا۔ یہ ایک غیر متوقع خوشی تھی۔”
اس فیصلے کو نوادہ کے عوامی نمائندوں اور مقامی انتظامیہ نے بھی سراہا ہے۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ "ڈی پی او کا یہ قدم ایک مثالی عمل ہے جو سرکاری کام کاج میں سنجیدگی اور عوامی فلاح کے لیے ان کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ پہلا موقع تھا جب نوادہ میں اساتذہ کو اتوار جیسے دن تنخواہ دی گئی۔ اس اقدام کو ریاست بھر میں ایک مثبت پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ دیگر اضلاع بھی اس نیک قدم کی تقلید کریں گے۔
دیہی علاقے کے اسکولوں کے اساتذہ، جو مالی مشکلات سے دوچار تھے، نے بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "یہ پہلا موقع ہے جب نوادہ ضلع کے اساتذہ نے اتوار کو بینک کھلتے اور تنخواہ ملتے دیکھا۔ اس کے لیے ہم ڈی پی او صاحب کے شکرگزار ہیں۔”
آخر میں، ڈی پی او استھاپنا جناب ڈاکٹر تنویر عالم صاحب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اساتذہ ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور ان کی مشکلات کو فوری طور پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کے بغیر تعلیمی نظام کی مضبوطی ممکن نہیں، اور ہم ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔”
اس اقدام نے نوادہ کے نہ صرف تعلیمی حلقوں میں بلکہ عوامی سطح پر بھی ایک نئی امید پیدا کی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے