تحفظ انسانی کے ہرمراحل میں پیغمبراعظم نے قانون کی بہارین عطاکی : ڈاکٹر امجد رضا امجد
نبی آخرالزماں کا رحمت عالمین ہونا کائنات عالم کاسب سے بڑا اعجاز ہے : سید احمد رضا
رسول معظم کے کارنامے پوری اقوام کے لئے رہنمااصول ہیں : مولانا نوازش کریم
رسول اعظم نے پتھر کے مقابلے میں پھول برسانے کی تاریخ رقم کی ہے۔ مفتی حسین ثقافی
مرکزی ادارہ شرعیہ کی قیادت میں جلوس محمدی نہایت ہی شان وشوکت کے ساتھ امن وامان کاپیغام دیتاہوا پٹنہ کی شاہراہوں سے گزرتاہوا،انجمن اسلامیہ ہاپہونچا،رقت انگیزدعاپرجلوس کااختتام ہوا۔
پٹنہ : 16/ستمبر 2024
آج مورخہ 12ربیع الاول1446ھ مطابق 16/ستمبر2024ء بروزسوموار بعدنمازظہرمرکزی ادارہ شرعیہ کی قیادت میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پربہار موقع سے نہایت ہی شان وشوکت کے ساتھ جلوس محمدی نکالاگیاپورے پٹنہ کے50/ انجمنوں وتنظیموں کاجلوس ادارہ کی قیادت میں پٹنہ کے مختلف شاہراہوں سے گزرتاہوا گاندھی میدان پہونچا اور انجمن اسلامیہ ہال میں اس جلوس کااختتام ہوا ۔جلوس کی پیش کش میں مرکزی ادارہ شرعیہ کے صدرمحترم حضرت غازی ملت مولاناغلام رسول بلیاوی،صدرقاضی حضرت مفتی ڈاکٹرامجدرضاامجد،پرنسپل حضرت مولانانوازش کریم فیضی،ڈاکٹرحافظ غلام جیلانی ،مفتی غلام حسین ثقافی،مفتی اختررضاخان نوری،مفتی وسیم اختر،مفتی عبدالباسط مصباحی،حافظ فخرالدین رضوی،حافظ معراج احمد فریدی،قاری برہانالدین،جناب عبدالودوداشرفی،حافظ مسعود،مولوی غلام مصطفی،مولوی صدرالدین اوراراکین میں ڈاکٹرفریدامان اللہ نائب سکریٹری،الحاج تنویراحمدنجمی،الحاج مسلم،جناب عبدالسلام ودیگر50/ تنظیموں کے نمائندگان اور ان کاقافلہ علاوہ ادارہ شرعیہ کے تمام طلباء،اساتذہ،اراکین وپٹنہ شہرکے مجلس شوری کے عمائدین نے شرکت کی۔جلوس محمدی متعینہ مقامات سے حمد،درودوسلام اور نعت خوانی وسیرت پرمشتمل خطاب کی گونج سے گزرتاہوا انجمن اسلامیہ ہال پہونچااوروہاں جلوس ایک عظیم اجلاس میں تبدیل ہوگیا۔قافلہ جلوس کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدرادارہ حضرت مولاناغلام رسول بلیاوی نے کہاکہ آج کادن محسن انسانیت، روح کائنات کی آمدکادن ہے۔جان کائنات حضورصلی اللہ علیہ وسلم ایک ایساہادی ورہبربن کرتشریف لائے جو ہرمخلوق کے لیے رحمت ہیں اورپوری دنیاکامسیحا ہیں۔ان کی آمد سےپورے عالم کوازادی ملی ہے،رسول اكرم مسلمانان عالم کے لئے سب سے بڑی نعمت ہیں۔جانوروں کوبھی انہوں نے توانائ عطاکی،شجروحجرنے کلمہ پڑھااورحق وصداقت کی گواہی دی،آج امن وآمان کی بہاریں جوقائم ہیں اورقائم کرنے کی بات کرتے ہیں وہ اسی پیغمبراعظم کاصدقہ ہے حق یہ ہے کہ وہ محمدعربی تحفظ انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔
ادارہ کے مہتمم مولاناسیداحمدرضانے قافلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آمدحضور سے قبل بھی انبیاء تشریف لاتے رہےلیکن وہ ایک مخصوص ملک ملک کےلیے،مخصوص معاشرہ کے لیے،مخصوص خطہ کےلیے،مخصوص سماج کےلیے،مخصوص علاقہ کے لیے مگر آخری نبی حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کے لیے پوری انسانیت کے لیے نبی رحمت بن کرآئے۔نبی رحمت ہوناکائنات عالم كاسب سے بڑااعجازہے۔
ادارہ شرعیہ کے قاضی شریعت ڈاکٹرمفتی امجدرضاامجدنے اپنے
خطاب کہاکہ حضورپرنور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت انسانیت وآدمیت کواصل تخلیق کی دعوت تھی۔مذہب ومہذب کوبھول جانے والی قوم کے شریانیوں میں فاسقانہ کردار دوڑ رہاتھا،شراب نوشی،جوا بازی،سودخواری خواتین کی تذلیل وتحقیر،یتیموں کاحق مارنا،ظالموں کوجگہ دیناعرب کلچرکے لوازم میں سے تھے۔بعثت سرکار کائنات نے تمام خرافات کاخاتمہ کیااور ان کے شریانیوں میں صالح لہوکودوڑادیا۔تحفظ انسانیت کے ہرمراحل میں قانون کی بہاریں مصطفی نے عطاکی ہے۔
ادارہ شرعیہ کے پرنسپل مولانانوازش کریم نے کہاکہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ کی گئ اصلاح اوردعوت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے انسان کو اندر سے بدل کرخدائے وحدت کے سامنے جھکادیا۔محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے امن وآمان کی بہاریں قائم کی آج پوری دنیاظاہری طورسے بھی اور پوشیدہ طور سے بھی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے نظم حیات،نظام کائنات اور قانون زندگی کے محتاج ہے۔رسول معظم کے کارنامے اقوام عالم کے لئے رہمنااصول ہیں۔
ادارہ شرعیہ کےنائب قاضی مفتی غلام حسین ثقافی نے کہاکہ محمدعربی کاپیغام مخصوص قوم کے لیے نہیں ہے بلکہ پورے عالم عالمیات کے لیے ہے۔ان کاسب سے بڑا کمال ہے کہ انسان کی فانوس زندگی کوٹٹول کراس کی ہرخدوخال میں تہذیب وتمدن کاپیراہن پہنانے کاکام کیا۔یقینامحمدعربی تحفظ انسانیت کی سرخیل اعظم ہیں۔جتناانوکھاانداز سیرت مصطفی میں ملتاہے کہیں نہیں مل سکتا۔نبی کونین نے نفرتوں کومحبتوں کے پھول سے ختم کیاہے۔پتھروں کےمقابلے میں پھول برسانے کی تاریخ رسول کائنات نے رقم کی ہے۔
آخر میں مرکزی ادارہ شرعیہ کی طرف سے قائدقافلہ حضرت مولاناغلام رسول بلیاوی نے جلوس میں ہزاروں شرکاء عاشقان مصطفی کومبارکبادپیش کیااورپیغام دیا کہ عشق مصطفی ایک دولت ہے ایک عظیم طاقت ہےایک ہمہ جہت ہمت ہے ایک پروقارحوصلہ ہے کسی بھی صورت میں یہ جذبہ ایمانی چھوٹنے نہ پائے یہ نہیں تو ایمان بھی مکمل نہیں۔اور انہوں نے پولس پرشاشن اور تمام محکمہ تحفظات کا مکمل سیکورٹی بنائے رکھنےپر شکریہ ادا کیا۔
