بہار مذہبی گلیاروں سے

جلوس محمدیﷺ میں ڈی جے کا استعمال نہ کریں اور تمام خرافات و غیر شرعی امور سے مکمل اجتناب کریں: مہجور القادری

نوادہ ( پریس ریلیز) ریاست بہار کے مسلمانوں سے بالخصوص اور پورے ملک کے خوش عقیدہ مسلمانوں سے بالعموم مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری صدر تنظیم علمائے حق ضلع نوادہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اپیل کی ہے آج بارہویں شریف کے مبارک موقع پر مسلمان اپنے جلوس محمدی میں ڈی جے ساؤنڈ کا ہرگز استعمال نہ کریں اور تمام غیر شرعی امور و خرافات سے اجتناب کریں ساتھ ہی جلوس کے نظم و نسق پر گہری نظر رکھیں اپنے ساتھ جلوس میں چھوٹے بچوں اور خواتین کو نہ رکھیں جلوس کی بھیڑ میں شرپسند عناصر پر بھی ہر لمحہ نظر رکھیں تاکہ پُرامن ماحول کو کوئی مکدر نہ کرسکے ایسے نعروں سے بالکل پرہیز کریں جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہوں چوں کہ آپ اس عظیم ہستی کی آمد کا جشن منارہے ہیں جوہری کائنات کے لئے رحمۃ للعالمین بن کر تشریف لائے اورجو پوری انسانیت کے لئے درد کا درماں و مسیحا بن کر خاندان گیتی پر تشریف لائے مولانا مہجور القادری نے آگے کہا کہ جلوس کے بینر اور فلیکس جہاں اردو میں ہوں وہیں ہندی اور انگلش زبانوں میں بھی بینر،پوسٹراور فلیکس بنوائیں تاکہ برادران وطن بھی باآسانی پڑھ اور سمجھ لیں کہ آج مسلمان کس کی آمد کا جشن منارہے ہیں اپنے اپنے علاقے کے سیکولر ذہنیت اور منصفانہ مزاج رکھنے والے برادران وطن کو بھی اس جلوس محمدی میں شامل کرنے کی کوشش کریں جلوس میں باوضو اور نظم و ضبط کے ساتھ رہیں درود و سلام اور نعت خوانی کرتے ہیں جگہ جگہ عام شاہراہ پر کسی ذمہ دار عالم دین اور خطیب سے رسول ہاشمی کی سیرت پر مختصر مگر جامع خطاب کروائیں الغرض ملک کی یک جہتی اور سالمیت کو برقرار رکھیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے