مذہبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

آستانہ عالیہ قطب کوکن حضور مخدوم مہائمی پر درود پاک سے سجے ہوئے طغروں کی نمائش

ممبئی

درود شریف بابرکت سرمایہ ہے جو اہل ایمان کے قلب و سکون کا باعث ہے
اس سال 2024 نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کو 1499سال ہوئے ہیں آنے والے 2025میں محسن انسانیت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آمد کو 15سو سال ہو جائیں گے جو عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے لئے خوبصورت سوغات ہے اس سلسلے میں ملک بھر کے مشہور خطاط و خطاطہ بچوں اور بچیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے درود شریف پر مشتمل خوبصورت طغرے تیار کئے ہیں جسے دیکھنے کے بعد آنکھوں کو سرور قلب کو راحت میسر ہوگا۔
آج بتاریخ 8ویں شب مبارکہ 1446مطابق 11ستمبر 2024کو بعد نماز مغرب فوراً احاطہ رحمت درگاہ معلیٰ حضرت مخدوم مہائمی قدس سرہ پر درود شریف کے طغروں کی زیارت و نمائش کرائ جائے گی عوام اہلسنت بالخصوص عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے شرکت کی اپیل ہے۔

منجانب: محمد سہیل کھنڈوانی
مینجنگ ٹرسٹی حضرت مخدوم پاک ٹرسٹ ماہم شریف ممبئی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے