بہار

سرزمین اسلام پور میں جشن اعلی حضرت، علماے کرام کا خطاب

سیتامڑھی(پریس ریلیز)کاشانہ حاجی عبدالرحمن سرزمین اسلام پور،نوری محلہ،ضلع سیتامڑھی میں عرس اعلیٰ حضرت اور مرحوم معین الحق صاحب کے ایصال ثواب کےموقع سے ایک بابرکت محفل سجائی گئی۔جس کی سرپرستی خلیفہ حضور تاج الشریعہ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی غلام حیدر قادری مصباحی بانی ومہتمم دارالعلوم سلمانیہ مسلم یتیم خانہ پٹھان ٹولی مظفرپور بہار،زیر صدارت خلیفہ حضور تاج الشریعہ قمر اہل سنت آبروئے فکروقلم حضرت مولانا مفتی محمد قمر الزماں مصباحی ادارہ لوح قلم سعدپورہ مظفرپور،زیر قیادت ناشر مسلک اعلی حضرت صوفی باصفا حضرت مولانا نعیم الدین صاحب مظفرپور،زیرعنایت مصلح قوم وملت حضرت مولانا نظام الدین صاحب بانی ومہتمم درالعلوم حضرت علی رائے پور چھتیس گڑھ نے فرمائی۔
خطیب اہل سنت حضرت مولانا مفتی الحاج عبدالقادر صاحب قبلہ نے ایصال ثواب کے حوالے سے عمدہ اور جامع خطاب فرمایا۔
تلمیذ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی محمدآل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری نے اپنی تقریر میں کہا کہ امام احمد رضا قادری علم،عمل،تقوی اور عشقِ رسول کے پیکر جمیل کا نام ہے۔خطیب باوقار حضرت مولانا فرید الحسن مصباحی چمپارن نے امام احمد رضا قادری کی فقہی بصیرت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایاکہ اپنے معاصرین میں فقہ وافتا میں سب پر فائق تھے۔حضرت مولانا سلیم الزماں رضوی کمہراروی نے کہا کہ امام احمد رضا قادری کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں عشقِ رسول کی شمعیں روشن کیں۔شہنشاہ خطابت حضرت مولانا مفتی محمدندیم الزماں اجمل مصباحی نے کہاکہ امام احمدرضا قادری کو اللہ تعالی نے بیک وقت تین سو پچپن علوم پر مہارت تامہ عطا کی تھی۔
خلیفہ حضور تاج الشریعہ قمر اہل سنت آبروئے فکروقلم حضرت مولانا مفتی محمد قمرالزماں رضوی مصباحی مظفرپوری نے اپنے خطاب میں فرمایا امام احمد رضا قادری قدس سرہ ایک نابغہ روز گار اور ہشت پہلو شخصیت کے مالک تھےآپ جیسی عہد ساز اور برکتہ الزمان شخصیت صدیوں بعد منصہ شہود پر جلوہ افروز ہوتی ہے جس کے قلم کی ندرت ،فکر کی جامعیت،علم وفن کی گیرائی وگہرائی خیال کے بانکپن اور زہدوتقوی کا ایک زمانہ رطب اللسان نظر آتا ہے آپ کی تصنیفات کے مطالعہ سے اندازہ ہوتاہے کہ آپ عارف بھی تھے اور دائرۃ المعارف بھی۔
شاہکار ترنم حضرت اکمل ویشالوی،شہنشاہ ترنم حضرت قیصر مظفرپوری،شہنشاہ نغمات حضرت جوہر مظفرپوری،مداح خیرالانام ارشد مظفرپوری اور مداح رسول حضرت مولانا گلاب صاحب اسلام پوری صاحبان نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کومحظوظ ولطف اندوز کیا۔نقابت کے فرائض نقیب اعظم ہندوستان حضرت مولانا محبوب گوہراسلام پوری،نقیب سدا بہار حضرت مولانا خورشیدالاسلام، اسلام پوری نے بڑے اچھے اندازمیں انجام دیئے۔مہمان علمائے کرام حضرت مولانا غلام فرید رضوی، حضرت مولانا مہتاب عالم رضوی بگہاری،مولانا شاہدرضا اسلام پور،حضرت مولانا غلام غوث صاحب،حضرت مولانا اختر رضا بگہاری،مولانا حامد رضا صاحب بگہاری کی شرکت نے پروگرام کورونق بخشی،گاؤں اور شہر کےمعززین میں محمدحسن امام رضوی،محمد کلام الدین رضوی،محمد حسن رضا اترار،ماسٹرمحمدبدرالزماں رضوی،محمدسبحان رضا نورانی،محمداحمدرضا اسلام پور،ماسٹرمحمدغلام مصطفی رضوی،محمدتنویر عالم اسلام پور،احمد رضا بگہاری،محمدعالمگیر صاحب بگہاری،محمد
حسن رضام اترار،ذاکر صاحب موہنی،قمر عالم عرف ناظم صاحب موہنی،محمدضمیر صاحب،محمد گلاب صاحب ،محمد شاہدعالم مظفرپور،محمد جمال مصطفی چشتی،محمد افضل صاحب کمہرار،محمد ظہور صاحب،محمد عالمگیر صاحب بگہاری،محمد جہانگیر صاحب،محمد نور عالم،محمد نبی جان،محمد کمال اشرف،محمدمختار،محمد تابش رضا اسلام پور،محمدنازش،محمدعلی،محمدشاکرعلی،محمداحمدرضا،محمدرحمت،محمداورغلام مصطفی بھی شریک محفل ہوئے۔صلو ةوسلام اور پیر طریقت حضرت مولانا مفتی غلام حیدر مصباحی مظفرپورکی دعاپرمحفل اختتام پذیرہوئی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے