مہاراشٹرا

تحفظ ختم نبوت ﷺ کے عظیم محافظ کا نام حضرت امام احمد رضا خان بریلوی ہے۔ الحاج محمد سعید نوری

ممبئی
جماعت اہلسنت کے عظیم ترین روحانی اور علمی شخصیت مجدد اعظم حضرت مولانا مفتی الشاہ امام احمد رضا خان قادری برکاتی فاضل بریلوی قدس سرہ کا106سالہ عرس نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ شہر محبت بریلی شریف میں منقعد ہے جہاں نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا سے زائرین حاضر ہ ہیں جن میں اکثریت علماء ومشائخ کی ہوتی ہے بلکہ یہ کہنا درست ہوگا کہ علماء ومشائخ کا سب سے بڑا مجمع عرس رضوی میں نظر آتا ہے عرس کے موقع پر عالمی تنظیم رضا اکیڈمی ایک طرف کتب و رسائل اعلیٰ حضرت سے خدمت انجام دیتی ہے وہیں ساتھ ساتھ قوم و ملت کی فلاح و بہبود اور حالات حاضرہ کے تناظر میں عرس میں آئے علماء ومشائخ کے درمیان مسلمانوں کے مذہبی و رفاہی فلاحی کاموں کی ترجمانی بھی کرتی ہے یوں تو تنظیم ھذا مسلمانوں کے تمام مسائل پر بڑی بے باکی اور پائیداری سے کام کرتی ہے لیکن ہرسال عرس امام اہلسنت پر علماء ومشائخ کی میٹنگ شہر بریلی شریف میں طلب کرکے مضبوط لائحہ عمل بھی تیار کیا جاتا ہے۔

106واں سالانہ عرس رضوی میں موجود رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں میں کئی طرح کی بے چینی ہے خاص طور پر مسلسل ہورہی اہانت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو لیکر جماعت اہلسنت میں بڑی تشویش ہے وہیں وقف اراضی کا مسئلہ سامنے درپیش ہے حالیہ دنوں جس طرح سے ایک مہا سبھا میں گستاخ رام گری نے آقائے کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان و شوکت میں توہین آمیز بکواس کی ہے پورے ملک کے مسلمانوں میں ہیجانی کیفیت ہے اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت سمیت ریاست کی طرف سے جوں تک نہیں رینگتی
حضرت نوری صاحب نے کہا کہ پاک وہند میں قادیانیت بڑی خاموشی سے کام کررہی ہے یہ فرقہ کرونا وائرس سے لاکھ گنا مضر بیماری ہے جو ایمان و عقیدہ کو کھا جاتی ہے اس لئے ہمارے علماء ومشائخ کو چاہیے کہ وہ گاؤں دیہات پر خصوصی نظر رکھیں اس بیماری سے امت مسلمہ کو بچائیں تاکہ قادیانی فرقہ جو اسرائیل سمیت اسلام دشمن طاقتوں کی حمایت سے ناخواندہ مسلمانوں کے ایمان و عقیدہ پر ڈاکہ زنی کررہا ہے
اس کو جڑ سے ختم کیا جائے
اس سال عرس رضوی پر رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ اسیر مفتی اعظم قائد ملت خلیفہ تاج الشریعہ حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے چند تجاویز پیش کی ہیں جس پر کام کرنے کی سخت ضرورت ہے بلاشبہ آپ نوری صاحب قبلہ کو رب قدیر نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اس لیے وہ جو بھی لائحہ عمل تیار کرتے ہیں اس میں قوم و ملت بالخصوص اہلسنت والجماعت کی فلاح مقصود ہو آپ نے جو مطالبات اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھے ہیں ان سے کیا ہے وہ درج ہیں اور ہمیں اسی نہج پر کام کرنا ہے بریلی شریف میں موجود 106سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر رضااکیڈمی کے بانی اسیرِ مفتئی اعظم ھند الحاج محمدسعیدنوری صاحب کا عالمِ اسلام کے نام پیغام اور حکومت سے مطالبات بھی اور تجاویزات:

1- سالِ آئندہ 2025 میں آقائے نامدار دونوں عالم کے مالک ومختار حضرت محمدمصطفےٰﷺ کی ولادت کا 1500سال کی تکمیل پر 1500سالہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شان وشوکت سے منایاجائے۔
2- ناموس رسالت پر قانون بنایا جائے۔ اس کیلئے تیارکردہ تدابیر کو عملی جامہ پہنایاجائے۔
3 – گستاخانِ رسول کو حکومت گرفتار کرے اور سخت سزائیں دے ۔
4 – آئندہ 7 ستمبر 2024 کو یومِ تحفّظِ ختمِ نبوت منایا جائے ۔
5- وقف ترمیمی بل 2024 ہم مسلمانوں کو منظور نہیں ۔ اسے مسترد کیا جائے۔
فقط
محمد عارف رضوی
سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے