- اعلیٰ حضرت کی عبقری ذات عالم اسلام میں شمع انجمن کی حیثیت رکھتی ہے،مفتی محمد قمرالزماں مصباحی مظفرپوری
مظفرپور( پریس ریلیز )سرزمین ابراہیم نگر کمہرار شیوہر میں جشن اعلی حضرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس کی سر پرستی مصلح قوم وملت حضرت مولانا سلیم الزماں نوری صاحب قبلہ نے فرمائی۔ اور صدارت خطیب الہند حضرت مولانا مفتی ندیم الزماں اجمل مصباحی مظفرپور نے فرمائی۔خطیب باوقار حضرت مولانا صابر القادری فیضی کمہراروی نے کہا کہ اعلی حضرت امام احمدرضا قادری نے چھ سال کی عمر میں ربیع الاول شریف کی تقریب میں منبر پر رونق افروز ہوکر بہت بڑے مجمع کی موجودگی میں ذکر میلاد شریف پڑھا۔تلمیذ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی آل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری نے کہا کہ امام احمد رضا قادری کی شخصیت ہرفن میں یکتائے روزگار ہے۔
مقررخصوصی کی حیثیت سے خلیفہ حضور تاج الشریعہ آبروئے فکر وقلم قمر اہل سنت حضرت مولانا مفتی محمد قمرالزماں مصباحی مظفرپور نے شرکت کی اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری علیہ الرحمہ کی دینی،مذہبی،فکری،فقہی،ادبی اور شعری خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے مفتی قمر الزماں مصباحی نے کہا کہ آپ کی عبقری ذات پورے عالم اسلام میں شمع انجمن کی حیثیت رکھتی ہے تین سوزائد علوم و فنون پر نہ صرف آپ کو عبور حاصل تھا بلکہ ہرفن پر آپ کی قلمی نگارشات بھی موجود ہیں ملک ہندوستان میں فقہ حنفی کو جو تقویت آپ کے قلم نے بخشی ہے وہ تاریخ کا زریں باب ہے پانچ ہزار صفحات پر مشتمل فتاوی رضویہ آپ کی فقہی بصیرتوں کا آج بھی زندہ و جاوید نمونہ ہے آپ کے معاصرین میں تو کوئی آپ کا ہم پلہ تھا ہی نہیں آپ سے پانچ سوسال قبل بھی آپ جیسا نادر فقیہ پیدا نہیں ہوا۔آپ کے تجدیدی کارناموں میں ایک بڑا اور اہم کارنامہ یہ ہے کہ باطل نظریات کا آپ نے نہ صرف تعاقب کیا بلکہ اس کی ایسی سرکوبی فرمائی کہ آج بھی ایوان باطل میں زلزلہ برپا ہے آج پورے برصغیر میں باد مخالف کے تیز و تند آندھیوں کی زد پر بھی جو محبت رسول کا چراغ مسکرا رہا ہے اسمیں عشق رسالت کا تیل آپ نے ہی فراہم کیا ہے سلام ہو امام احمد رضا کے تربت نور پر کہ نہ جانے کتنے بھٹکے ہوئے آہوؤں کو حرم کی راہ دکھائی اور مسلمانوں کا رشتہ مدینے کی دہلیز سے جوڑ دیا ڈاکٹر اقبال نے مسلمانوں کے دلوں کو قرآن کی طرف پھیرا اور اعلیٰ حضرت نے اہل ایمان کے دلوں کو صاحب قرآن کی طرف پھیر دیا۔نقابت کے فرائض حضرت مولانا ضیاءالمصطفی مدنی مظفرپوری نے فرمائی۔شہنشاہ ترنم حضرت شاکرالقادری صاحب پونہ،شہنشاہ نغمات عارف رضا کمہرار،شاہکار ترنم حضرت فہیم الزماں اکمل،مداح رسول مبشررضا نے نعت ومنقبت کے اشعار پیش کیے۔پروگرام میں شریک ہونے والے شہر کے معززین میں ماسٹر امجد رضا صاحب،محمد جمیل اختر صاحب پونہ،ماسٹر بدرالزماں رضوی،ماسٹر عبدالقادرصاحب،محمد عتیق الرحمن کمہرار،محمد شرف الدین صاحب،محمد احمد رضا اسلام پور،ماسٹر غلام مصطفی رضوی،محمد گلاب صاحب مظفرپور،سلمان رضا غوثی،محمد افضل صاحب،محمد مختار صاحب،محمد مصطفی رضا نعمانی،یزدانی،فرحان،محمد انس رضا عرف اذہان،محمد فیض احمد فیض نے شرکت کی ۔ صلوۃ و سلام اور خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی محمدقمرالزماں مصباحی مظفرپوری کی دعاء پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔